کراچی شہری حکومت نے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت گورنمنٹ دہلی اسکول کی زمین اور عمارات اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔ اب اگر اسکول کے مالکان عدالت جاتے ہیں تو کراچی کی شہری حکومت مقدمے کی فریق ہوگی۔ تاہم شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ نجی انتظامیہ کو مارکیٹ ویلیو کے حساب سے زمین اور عمارتوں کی قیمت ادا کریں گے جس کے بعد امید ہے یہ معاملہ طے پاجائے گا۔ فی الوقت اسکول کھل گیا ہے اور پیر سے وہاں باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہوجائیگا۔
تبصرے:
Comments are closed.
آخرکار شہری حکومت کو ہوش آہی گیا۔ بہت اچھا فیصلہ ہے۔ امید ہے اب سکول دوبارہ بند نہیںہوں گے۔
شہری حکومت کو تو پہلے ہی ہوش تھا۔ یہ اسکول پہلے بھی شہری حکومت نہیں چلاتی تھی۔ یہ سندھ حکومت کے زیرانتظام تھا۔ اب شہری حکومت نے اس پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم نے اس سارے معاملے میں انتہائی بے حسی اختیار کرے رکھی۔