اکتوبر کی بائیس تاریخ کو، نعمان کی ڈائری کے دو سال پورے ہوگئے۔ ابتدا میں یہ بلاگ محض روز مرہ کے واقعات قلم بند کرنے کا ایک ذریعہ تھا، لیکن آہستہ آہستہ اس میں نئے موضوعات شامل ہوتے گئے۔ پہلے یہ بلاگ اسپاٹ پر واقع تھا پھر میں نے اسے اس نئے ڈومین پر منتقل کردیا۔ اس دوران اس بلاگ پر دو سو تینتیس پوسٹس 233 اور گیارہ سو چھیاسٹھ 1166 تبصرہ جات شائع ہوئے۔ میرے لئے یہ عرصہ انتہائی مفید اور کارآمد ثابت ہوا۔ اس دوران میں نے بہت کچھ سیکھا اور حاصل کیا۔
اس بلاگ کی بدولت میں نے سی ایس ایس اور پی ایچ پی سیکھی، اس بلاگ کی بدولت میں نے زندگی میں پہلی بار کسی انگریزی میگزین کے لئے کچھ لکھا، اس بلاگ کی بدولت مجھے چند ایسے دوست ملے جن کے ساتھ عام زندگی میں کاروباری روابط استوار ہوئے اور فائدہ بھی ہوا۔ اس بلاگ کی بدولت میں انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں مشغول برادری کے قریب آیا، اور اردو کی ترویج میں کچھ کرنے کی سعی کا موقع ملا۔ بلاگنگ ہی کے سبب میرے سوچنے اور سمجھنے کے ڈھنگ میں بہتری آئی، خیال میں وسعت آئی، کام میں جدت طرازی کا شوق پیدا ہوا، وغیرہ وغیرہ۔ فائدے بے شمار ہیں اور انہیں لکھنے کے لئے وقت بہت کم۔
نعمان کی ڈائری کے قارئین جو اس تمام عرصے میری حوصلہ افزائی کرتے رہے اور جن کی بدولت مجھے یہ سب فائدے حاصل ہوئے ان سب کا بہت شکریہ۔ امید ہے آپ آئندہ بھی اسی طرح حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔
مبارک ہو
بہت بہت مبارکباد۔
بہت بہت مبارک ہو نعمان
اسی طرح سال بہ سال جھنڈے گاڑتے چلو۔
آپ کے بلاگ کی وجہ سے ہمیں آپ جیسے اچھے لکھاری سے تعارف ہوا جن کا انداز اچھوتا اور اثرانگیز ہے۔ خدا آپ کو مزید بلاگنگ کی برکتوں سے نوازے۔ آمین
میاں تمہارے ہم پر احسانات ہیں الٹے۔ یہ بلاگ شروع نہ کرتے تو ہم جیسے کہیں چیٹ رومز میں سڑ رہے ہوتے۔
مبارکباد۔
😀
بہت مبارک ہو جناب اور یہ تو بڑی خوشی کی بات ہے۔۔
مبارک باد بھائی
Dude! keep it up
نعمان ، آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔
سب کا بہت شکریہ۔