دہلی کے کھانے

"Eating Out In Delhi"ہیمانشو کمار اس بلاگ پر دہلی کے روایتی کھانوں کی جگہوں کے بارے میں لکھتے ہیں۔ اس بلاگ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں آپ کو دہلی کے ان قدیم کوچوں کا ذکر ملتا ہے جو عموما انٹرنیٹ پر نظر نہیں آتے۔ بھارت کا دارلحکومت ہونے کی وجہ سے دہلی میں آپ باہر جاکر تمام ہندوستانی علاقوں کے کھانے چکھ سکتے ہیں۔ مغلئی، ولایتی، ویجیٹرین اور نان ویجیٹیرین کھانوں کی سینکڑوں دکانیں، ہوٹل اور ریستوران ہیں۔ یعنی ہر روز ایک نئے علاقے کا اور ایک نئے انداز کا کھانا کھایا جاسکتا ہے۔ دہلی کے پکوانوں کے ذائقوں کے ساتھ اس بلاگ پر آپ کو دہلی کے کلچر کا لطف چکھنے کا بھی موقع ملتا ہے۔

تحریر: نعمان | موضوعات: کڑیاں