کراچی سستا ترین شہر

اکناموسٹ نے کراچی کو کاسٹ آف لونگ کے لحاظ سے دنیا بھر کے بڑے شہروں میں سب سے سستا قرار دیا ہے۔ بذریعہ کراچی میٹروبلاگ

اس سے پہلے سال دو ہزار پانچ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ایسی ہی ایک رپورٹ شائع کی تھی۔ جس کے مطابق کم آمدنی والے افراد کے لئے کراچی پاکستان کا سب سے سستا شہر ہے۔

دنیا بھر کے شہروں کا تو پتہ نہیں لیکن میں جب بھی لاہور یا اسلام آباد جاتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ وہاں ہر چیز کراچی سے مہنگی ہے۔ خصوصا کھانے پینے کی چیزیں، ٹرانسپورٹ، ہوٹلوں کے کرائے، وغیرہ۔

تبصرے:

  1. جی ٓہاں ، لاہور اور دوسرے شہروں میں اشیا کچھ مہنگی ہیں، مگر بڑی مارکیٹوں سے کچھ اشیا سستی بھی مل جاتی ہیں

  2. پاکستان کا سب سے سستا شہر کہنا تو شاءد درست نہ ہو کیونکہ چھوٹے شہروں میں فاصلے کم ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سستی ہوتی ہے، گھروں کے کراءے کم ہوتے ہیں اور آس پاس کے دیہہ کی وجہ سے دودھ، سبزی وغیرہ بھی سستے ہوتے ہیں۔

  3. یہ درجہ بندی غالباً بڑے شہروں کی ہے اور اس لحاظ سے بالکل درست ہے۔ لیکن سب شہروں کے لحاظ سے میں متفق نہیں، وجوہات فیصل نے بتائیں۔ سبزیاں اور‌ڈیری پراڈکٹس ہی لے لیں، پختونخواہ کے کسی شہر کے مقابلے میں کراچی میں کافی مہنگی ہیں۔

Comments are closed.