ایک طویل عرصے ایک انتہائی موذی مرض سے لڑنے کے بعد میری والدہ کا تیرہ جون کی شام کو انتقال ہوگیا۔ آپ سب سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔ مرحومہ کی عمر پچاس سال تھی، وہ ایک انتہائی صابر و شاکر خاتون تھیں۔ تمام عمر انہوں نے بھلے برے وقتوں کا عزت، وقار اور بہادری سے سامنا کیا۔ انہوں نے اپنے بچوں کی بہت اچھی تربیت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی۔ ہمیشہ عزت و وقار اور بہادری سے جینے کی نصیحت کی۔ آج وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں مگر ان کی اچھی باتیں، ان کا سکھایا ہوا جینے کا ڈھنگ، ان کی نصیحتیں اور ان کی یادوں کا ایک بیش قیمت خزانہ ہمارے ذہنوں میں ہمیشہ محفوظ رہے گا۔

تبصرے:

  1. اوہ نعمان یار۔۔۔۔۔

    انا للہ و انا الیہ راجعون

    اللہ انہیں جنت الفردوس میں بہت اعلٰی جگہ پر رکھے۔

    میں کیا کہوں، میرے پاس کہنے کے لیے الفاظ نہیں۔ ماں ایک ایسی ہستی ہے کہ جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ اللہ آپ کو صبر عطا فرمائے۔

    اپنا خیال رکھنا بھائی ۔

  2. اللہ ان کی مغفرت کرے اور بلند درجات ادا کرے۔ خدا آپ کو صبر دے۔ جو باتیں آپ نے لکھیں ان میں سے کسی پہ شبہ نہیں۔ خدا آپ کو اسی طرح استقامت سے ان کے سمجھائے ہوئے راستے پہ چلنے کی توفیق دے۔ آمین

  3. انا للہ وانا الیہ راجعون..

    دعاء ہے کہ اللہ تبارک وتعالی ان پر اپنی رحمت برسائے، اور آپ کو اس سانحہ پر صبر دے.. ماں جیسی ہستی کو کھونا زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہے جس کی بھرپائی کبھی نہیں ہوسکتی..

  4. انا للہ و انا الیہ راجعون
    اللہ ان کی مغفرت کرے اور بلند درجات ادا کرے، انہیں جنت الفردوس میں بہت اعلٰی مقام دے۔
    اللہ آپ کو اور دیگر اہل خانہ کو صبر دے

  5. انا للہ و انا الیہ راجعون

    نعمان بھائی۔۔۔۔۔۔۔اللہ آپ کو صبر و استقامت دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    والدہ محترمہ کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    دلی صدمہ پہنچا۔۔۔۔۔۔۔۔اس دکھ اور تکلیف کے لمحات میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  6. انا للہ و انا الیہ راجعون
    اللہ ان کی مغفرت کرے اور بلند درجات ادا کرے۔ خدا آپ کو صبر دے
    آمین

  7. انا للہ وانا الیہ راجعون
    بے شک ہم اللہ کے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے،
    اللہ آپکی والدہ محترمہ کی بخشش اور مغفرت فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین ،
    ماں جیسی نعمت کے جس کا کوئی بدل نہیں اس کی اصل قدر ہمیں جب ہی ہوتی ہے جب وہ دعا کرنے والے ہاتھ اور شفقت بھرا سایہ ہم سے جدا ہوجاتا ہے،دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں،

  8. انا للہ و انا الیہ راجعون
    للہ ان کی مغفرت کرے اور بلند درجات ادا کرے
    ماں وہ ہستی کہ اس کا کوئی نعم البدل اس دنیا میں نہیں ہے
    ماں کی بہترین خدمت تو اس کی زنگی ہی میں ہو سکتی ہے ۔ رحلت کے بعد خدمت یہ ہے کہ ماں کی بتائی ہوئی اچھی باتوں پر عمل کیا جائے تاکہ جب اس سے پوچھا جائے کہ پیچھے اولاد کیسی چھوڑ آئی ہو تو اسے شرمندہ نہ ہونا پڑے ۔

  9. معذرت ۔ بلند درجات عطا کرے
    از راہِ کرم میری پہلے والی درست کر لیجئے

  10. آسماں تری لحد پر شبنم فشانی کرے
    سبزۂ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے
    ماں کی جدائی کا غم وہی جانتا ہے جو اس مرحلے سے گزرا ہے۔ حق مغفرت کرے اور آپ کو صبر عطا کرے۔

  11. انا للہ و انا الیہ راجعون۔

    بہت افسوس ہوا بھائی یہ پڑھ کر، اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائیں اور انہیں جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو یہ جانکاہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور طاقت عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔

  12. انا للہ و انا الیہ راجعون
    اللہ کریم ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔
    جانے والوں کی کمی تو کبھی پوری نہیں ہوتی بس صبر کی دعا ہی کی جاسکتی ہے۔ اللہ کریم صبر و استقامت عطاء کرے۔
    آمین۔

  13. السلامُ عليکُم
    انا للہ و انا الیہ راجعون
    يہ دُکھ وُہی سمجھ سکتا ہے جو خُود اِس تکليف سے گُزرا ہوميں اِس دُکھ کے موقعے پر دُعاگو ہُوں کہ وُہ آپ کو صبردے اور والدہ کو جنّت ميں اعليٰ مُقام دے اور اُن کے درجات بُلند کرے، ماں ايک ايسی پياری اور عظيم ہستی جِس کا کوئ نِعمُ البدل نہيں ہو سکتا جنّت کا وُہ ميٹھا ميوہ جوزميں پر ماں باپ کی صُورت ہميں عطا ہوتا ہے اللہ تعاليٰ آپ کو اِس بہُت بڑے دُکھ کو جھيلنے کی توفيق عطا کرے ،آمين

  14. السلامُ عليکُم

    انا للہ و انا الیہ راجعون

    اللہ ان کی مغفرت کرے اور جنت الفردوس ميں بلند درجات عطا کرے اور آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

  15. انا للہ و انا الیہ راجعون .
    اللہ تعالٰی آپ کی والدہ کے درجات بلند کرے اور آپ سمیت تمام اہل خانہ کو اس عظیم دکھ کو جھیلنے کی قوت عطا کرے ۔۔ آمین۔

  16. انا لللہ و انا الیہ راجعون

    بہت دکھی خبر ہے اور ماں جیسی ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں ۔ اس موقع پر اظہار افسوس کے لیے کوئی بھی لفظ اس غم کے مقابلے میں ناکافی ہے ، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ آپ کی والدہ کو بلند درجات عطا فرمائے اور آپ سب کو صبر و استقامت عطا فرمائے ۔ آمین

  17. انا للہ و انا الیہ راجعون
    بہت افسوس ہوا یہ خبر سن کر۔ مائیں تو سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ انکو جوار رحمت میں جگہ دے اور انکے درجات بلند کرے۔ اللہ تعالیٰ آپکو اور سارے گھرانے کو صبر جمیل عطا کرے کہ آپ اس سانحے کو برداشت کر سکیں۔
    آمین ثم آمین۔

  18. انا للہ و انا الیہ راجعون
    اللہ تعالٰی ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور آپ لوگوں کو صبر عطا فرمائے، اس کے باوجود کہ ماں کی ہستی سے بڑھ کر اس دنیا کی کوئی نعمت نہیں

  19. انا للہ و انا الیہ راجعون

    مائیں نی، میں کنوں آکھاں ، درد وچھوڑیاں دا حال۔
    درحقیقت انسان اس وقت یتیم ہوتا ہے جاب ماں کی دعائیں سر پہ نہ رہیں۔ اللہ سبحان و تعالٰی آپ کو صبر و استقامت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ اور آپکی والدہ ماجدہ کو جنت الفردوس میں مقام عطا کرے۔

  20. […] بہت پرانے بلاگر نعمان یعقوب کی والدہ محترمہ گذشتہ دنوں انتقال فرماگئیں۔ منظرنامہ اُن سے دلی تعزیت […]

  21. بہت صدمہ ہوا ۔ اللہ تعالٰی ان کو جنت الفردوس میں جگہ اور آپ کے خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔

  22. ایک عرصے بعد آپ کے بلاگ پر آنے کا اتفاق ہوا اور اس خبر کو پڑھ کر دلی صدماہ ہوا ۔ آللہ مرحومہ کو اپنے قرب میں جگہ دے اور آپ سب کو صبر جمیل ۔ آپ کے غم میں برابر کا شریک۔ خاکسار

    داود اسمعیل عرف ٹونی بابا ، کینیڈا

Comments are closed.