بی بی سی اردو پر بلاگ اسپاٹ بند کرنے کے واقعے کی خصوصی کوریج جاری ہے اور بلاگ اسپاٹ پر پابندی کے خلاف تحریک پر ایک آرٹیکل آج شام ہی شائع ہوا ہے۔
گلوبل وائسز آنلائن: پاکستان بلاک بلاگز
اس کے علاوہ کئی بلاگرز اس بارے میں اپنے بلاگز پر لکھ رہے ہیں اور اس مہم میں کئی ممالک کے لوگ اپنی آواز شامل کررہے ہیں۔
ایکشن گروپ برائے بحالی بلاگ اسپاٹ اس ضمن میں بہت کام کررہا ہے وہاں سے صورتحال کی پل پل خبریں آرہی ہیں جن میں سے چند یہ ہیں:
بلاگر کی ٹیکنیکل ٹیم جلد ہی اس سنسرشپ سے نمٹنے کے لئیے پاکستانی بلاگرز کو عیلیحدہ سے آئی پیز پر منتقل کر رہی لیکن اس کا نتیجہ آنے میں کچھ دن درکار ہونگے۔ ایسے شواہد ملے ہیں کہ حکومت پروکسیز کو بھی بلاک کررہی ہے۔ جو ایک خطرناک قدم ہے کیونکہ انٹرنیٹ پر ایسی سینکڑوں پروکسیز ہے اور پی ٹی اے اس مہم میں تھک جائیگی مگر جیتے گی نہیں۔ رابطہ مہم بھی جاری ہے اور دی نیوز پر ایک کالم منگل کے روز اس ایشو پر شائع ہوگا۔ دیر کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کا روایتی میڈیا بلاگنگ یا سنسرشپ کو اتنی اہم خبر نہیں سمجھتا کیونکہ وہ اس کے عادی ہیں اور انٹرنیٹ کو بھی کوئی اخبار یا رسالہ ہی سمجھتے ہیں۔ بلاگرز کی پاکستان کے روایتی میڈیا کے نزدیک کوئی خاص اہمیت نہیں ہے۔
گوگل ایکشن گروپ تمام پاکستانیوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ پاکستان انٹرنیٹ ایکسچیج کے اطہر اے بیگ صاحب کو خط لکھیں۔ اطہر صاحب وہاں نیٹ ورک آپریشنز انچارج ہوتے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ آپ انہیں ای میل ایک بیوروکریٹ سمجھ کر نہ لکھیں۔ بلکہ انہیں سیدھا سیدھا یہ بتائیں کہ ہزاروں پاکستانی ایک اہم بلاگنگ ٹول اور معلومات اور آراء کے عظیم سیلاب سے محروم ہوگئے ہیں اور اگر وہ یہ بلاکنگ ہٹادیتے ہیں تو پاکستانی انٹرنیٹ صارفین ان کے بہت مشکور ہونگے۔ ان سے رابطے کی معلومات درج ذیل ہیں:
اطہر اے بیگ
نیٹ ورک آپریشنز سنٹر
پاکستان انٹرنیٹ ایکس چینج
آئی ٹی آئ ڈیویژن، چوتھی منزل ٹیکنیکل بلاک
گیٹ وے ایکسچینج بلڈنگ، مارسٹن روڈ
کراچی پاکستان
ای میل ایڈریس: noc@pie.net.pk
ٹیلیفون نمبر: +92 21 2760066/2774285
بى بى سى اردو كا الله بهلا كرے! ميرا تو پانچ دن يهى خيال رها كه برين نيث كى سروس كا كوئي مسئله هے يا زياده سے زياده، برين والوں نے جوش ميں آ كر خود بلاكنگ شروع كر دى هے. آپ كے بلاگ كے بارے ميں وه خبر نه چهپى هوتى تو كيا پتا چلنا تها…
اول تو ميں آپ سے كەنا چاه رهى تهى كه بى بى سى سے آپ كے بلاگ كي خبر پڑهى اور بلاگ بەت پسند آيا. اور دوسرا كه ميں نے چوك ڈاٹ كام پر اس موضوع پر لكها هے اور عنقريپ اخبار كے لئے بهي كچه لكهنے كى كوشش كروں گى.
الله خير كرے
kyla
اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ آپکا بہت شکریہ
Nice to see your site. Good to read urdu after quite some time. Keep it up.
Good Luck