میرا نام نعمان ہے اور یہ میرا کافی پرانا بلاگ ہے۔ سن دو ہزار پانچ میں بلاگ اسپاٹ پر شروع کیا تھا۔ دو ہزار دس کے بعد میں نے اس بلاگ پر لکھنا بند کردیا۔
کچھ عرصے اس کے بیک اپ سنبھال کر رکھے مگر پھر وہ بھی ڈیلیٹ ہوگئے۔ حال ہی میں اپنی گوگل ڈرائیو صاف کرتے ہوئے اس کا ایک بیک اپ مل گیا تو سوچا اسے بحال کردوں۔
آئندہ چند دنوں میں تلف شدہ تصاویر بھی ڈھونڈنے کی کوشش کروں گا۔
اس بلاگ پر ہم علوی نستعلیق فونٹ استعمال کررہے ہیں۔ ویب سائٹ آپ کے کمپیوٹر یا موبائل میں موجود مناسب فونٹ استعمال کرے گا۔ لیکن اگر آپ کو صحیح لکھا نظر نہ آئے تو علوی نستعلیق فونٹ انسٹال کریں۔