روانڈا کے قتل عام کے درمیان خدا کی کھوج

ابھی کچھ دیر پہلے ایمیزون ڈاٹ کام پر Immaculee Ilibagiza کی کتاب Left to tell: Discovering God Amidst the Rwandan Holocaust کے بارے میں پڑھا۔ میں روانڈا کے ہولوکاسٹ کے بارے میں کہیں پڑھ چکا تھا مگر اتنی زیادہ معلومات نہ رکھتا تھا۔ اس کتاب کے بارے میں پڑھنے کے بعد میں نے ویکیپیڈیا دیکھا، مصنفہ کا یہ انٹرویو پڑھا اور بہت اداس ہوا۔ میں یہ کتاب ضرور پڑھنا چاہوں گا۔ کہ کیسے کوئی موت کا ایسا بھیانک روپ دیکھنے کے بعد زندگی کی اور زیادہ قدر کرتا ہے۔ کیسے کوئی ایسے دردناک سانحہ کے بعد بھی خدا سے محبت کرسکتا ہے اور کیسے وہ ایسا ظرف پاتا ہے کہ مجرموں کے خلاف کوئی غصیلہ جملہ تک نہ لکھے۔ کیسے؟