چٹاگانگ کالونی کراچی میں لوگ سقوط ڈھاکہ کے حالات یاد کرتے ہیں۔
برطانوی جریدہ سنڈے ٹائمز کراچی میں آنکھوں کے ہسپتال لیٹن رحمت اللہ بینوولینٹ ٹرسٹ کے لئے ایک ملین پاؤنڈ کا چندہ جمع کررہا ہے۔ اس چندے سے شازیہ نامی ایک دس سالہ بچی کی آنکھوں کی روشنی اور اس کے چہرے کی بدنمائی دور کئے جانے کے علاوہ دیگر کئی مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔
لیٹن رحمت اللہ ٹرسٹ گراہم لیٹن اور رحمت اللہ ذکاء نے قائم کیا۔ گراہم ایک برطانوی نژاد پاکستانی شہری تھے جو پہلی بار انیس سو بیالیس میں کراچی آئے، پھر برطانوی فوج میں کام کیا اور پاکستان بننے کے بعد سے کراچی میں مقیم تھے۔ رحمت اللہ ایک ریٹائرڈ بزنس مین تھے جنہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد خدمت انسانیت کو اپنی کل وقتی مصروفیت بنالیا تھا۔ ٹرسٹ کے تحت کراچی کے کم آمدنی والے علاقوں میں اور پورے ملک میں آئی کلینک قائم کئے گئے ہیں۔ اس کام میں ملک بھر کی کئی اور تنظیمیں، کاروباری اور فلاحی ادارے ان کی مدد کرتے ہیں۔
کارا فلم فیسٹیول میں جمیل دہلوی نے اپنی فلم "انفینائٹ جسٹس” کے بارے میں ناظرین کے سوالات کے جوابات دئیے۔ یہ فلم امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قتل کے بارے میں ہے۔ تنوجہ چندرا کی فلم "ہوپ اینڈ اے لٹل شوگر” کو بھی سراہا گیا ہے۔ یہ فلم نائن الیون کے بعد نیویارک میں مسلمانوں کو درپیش حالات کی بابت تھی۔