فواد ریاض باجوہ، آزاد سوفٹویر کےمقامی وکیل اپنے مضمون میں متحدہ عرب امارت کے تعاون سے پاکستان کے لئے ون لیپ ٹاپ پر چائلڈ پروجیکٹ کے امکانات کا جائزہ پیش کرتے ہیں۔ ساتھ ہی سلیش ڈاٹ پر لینکس کا بھارتی اسکولوں میں استعمال کے بارے میں آرٹیکل بھی پڑھئے۔
کیوبانو کے بلاگ پر، ہندو پتنگوں کی واپسی۔
برنس روڈ پر کراچی شہری حکومت نے نئی روشنیاں لگائی ہیں اور ہمارا کراچی فیسٹیول کے سلسلے میں فوڈ میلہ لگا ہے۔ فیسٹیول ہی کے سلسلے میں ناظم آباد میں ایک مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں امجد اسلام امجد، افتخار عارف، محسن چنگیزی، سعود تابش، انور بریلوی، ماجد خلیل، رضا چغتائی ، سحر انصاری، نقاش کاظمی، احمد نوید، خالد معین اور دیگر نے اپنا کلام سنایا۔ تاہم مناسب تشہیر نہ ہونے کے سبب سامعین کی تعداد کم رہی۔ اسی سلسلے میں ایک اور مشاعرہ آرٹس کونسل میں بروز جمعرات رکھا گیا ہے۔