اسٹونیا پر سائبر حملوں میں قریبا ایک ملین کمپیوٹر استعمال ہوئے۔ یہ دعوی اسٹونیا کے حکام کا ہے جہاں پچھلے کچھ ہفتوں کے درمیان غیرمتوقع سائبر حملے ہوئے ہیں۔ اسٹونیا کا دعوی کا ہے کہ ان حملوں میں کروڑوں یورو کا نقصان ہوگیا ہے۔ اس تنازعے میں شروع میں الزامات کا رخ روس کی سمت تھا مگر روس کے غیر متوقع انتہائی جارحانہ ردعمل نے اسٹونیائی حکام کو روس پر براہ راست الزام تراشی سے باز رکھا۔ تاہم ان سائبر حملوں کی بڑی تعداد اور منظم طریقہ جنگ نے سائبر سیکیوریٹی کو نیٹو اور یورپی یونین کے ٹاپ ایجنڈے میں شامل کردیا ہے۔