فلکر پر شبیر علی المعروف لئیو نے ایک بہت دلچسپ اور خوبصورت تصویر شامل کی ہے۔ جس میں کراچی کے ساحلی علاقے سی ویو کی فضائی تصویر کشی کی گئی ہے۔ مجھے سی ویو دن کی روشنی میں بالکل اچھا نہیں لگتا۔ لیکن اگر سردیوں کے دن ہوں اور چاندنی رات ہو تو اچھے خاصے اوٹ پٹانگ بندے پر بھی سحر طاری ہوجاتا ہے۔