بی بی سی اردو: فلم "خدا کے لئے”، پریس شو کا احوال۔ اس سے ہمیں کہانی کا مزید پتہ چلتا ہے کہ فلم میں دو بھائیوں کا کردار ہے۔ ایک بھائی (فواد خان) ایک انتہا پسند مولوی کی باتوں میں آ کر گائیکی کو ترک کر کے ’طالب‘ بن جاتا ہے اور کیسے دوسرا بھائی (شان) امریکہ میں تحقیقاتی اداروں کے ہاتھوں القاعدہ سے تعلق کے شبہ میں تفتیش سے ذہنی توازن کھو دیتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ اور کردار ہیں اور ان کی کہانیاں بھی ساتھ ہی چلتی ہیں۔ شعیب منصور جنید جمشید کو کچھ زیادہ ہی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ میرے خیال میں اس سے فلم کی پبلسٹی متاثر ہوگی۔ شعیب لوگوں کو فلم دیکھنے اور انہیں خود اپنی رائے بنانے کا موقع دیں۔