نائیجیریا میں ڈھونگی عیسائی پادری بچوں کو چڑیل اور جادوگرنیاں قرار دیکر سینکڑوں بچوں کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔ بھوت اتارنے کے اس عمل میں غریب والدین سے بھاری معاوضے کے عوض ان بچوں کو درختوں سے باندھنا، مارنا، جلانا اور دیگر طرح کے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یہ کاروبار وہاں اتنا منفعت بخش بن گیا ہے کہ سڑک کے کنارے ہر دوسرا مکان چرچ بن گیا ہے۔ جہاں پادری ہر آنے والے کو یہ بتاتے ہیں کہ ان کی ہر ناکامی کا سبب ان کا کوئی بچہ ہے جو کہ چڑیل ہے۔