انتخابی منشور

ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں نے الیکشن کے لئے اپنے منشور کا اعلان کردیا ہے۔ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف ان انتخابات کا بائیکاٹ کررہی ہیں۔ میدان میں موجود قابل ذکر سیاسی پارٹیوں کے الیکشن مینیفیسٹو کے روابط یہ ہیں:

ایم کیو ایم اور اے این پی کے منشور میں کئی باتیں مشترک ہیں۔ جیسے ڈیمز، صوبائی خودمختاری، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق، اجرتوں میں اضافہ، ملازمتوں کا حصول آسان بنانا، غریب ترین طبقے کے لئے قرضہ جات، اور کئی ایشوز پر ان کے منشور کافی ایک جیسے ہیں۔ دونوں جماعتوں کے منشور کافی حد تک لبرل سیکولرازم کے داعی ہیں۔ پیپلزپارٹی بھی وسیع تر صوبائی خودمختاری کی بات کرتی ہے، ڈیمز پر قومی مفاہمت کا ذکر ہے، نوکریوں کی فراہمی، پرائیویٹ سیکٹر کو مضبوط کرنا، اور ایک بہتر فارن پالیسی کا وعدہ ہے۔ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پیپلزپارٹی کا منشور کافی حد تک مشرف کی پالیسیوں کا تسلسل ہے۔ نون اور قاف لیگز کے منشور میں نے پڑھے نہیں۔