امریکی جریدے نیویارکر کے مدیر، پلٹزر پرائز یافتہ صحافی اور ادیب، ڈیوڈ ریمنک اس ہفتے کے نیویارکر پر "ٹاک آف دی ٹاؤن” سیکشن میں بےنظیر بھٹو اور امریکی صدارتی امیدواران کے بارے میں لکھتے ہیں۔ اس سے یہ اندازہ لگانا دشوار نہیں کہ پاکستان کا عدم استحکام، انتہاپسندی اور لبرل، معتدل، سویلین قوتوں کی پسپائی دنیا کے لئے کس قدر فکر کا باعث ہے۔