اگر آپ چپاتی مسٹری پڑھتے ہیں تو غالبا آپ یہ مضمون پہلے ہی پڑھ چکے ہیں۔ نہیں تو اب پڑھئے۔
مضمون نگار محمد حنیف، ناول A Case of Exploding Mangoes کے مصنف ہیں ایک عشرہ برطانیہ میں رہ کر اب پاکستان لوٹ آئے ہیں۔ کراچی میں مکان کی تلاش کے دوران اور پاکستان میں اپنی نئی زندگی میں سیٹل ہونے کے ساتھ وہ اس پرانے نئے پاکستان کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہیں۔ اس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اس تقریر کا بھی ذکر ہے جس میں انہوں نے کراچی کے عوام کو طالبان کا مسلح مقابلہ کرنے کی ترغیب دی تھی۔ اور پاکستان کے خوش قسمت ترین سیاستدان زرداری کا بھی ذکر ہے جو ایک معمولی وڈیرے سے شہزادی کا کارٹون نما شوہر اور اب پاکستان کی تاریخ کا طاقتور ترین سویلین صدر بن گیا ہے۔