بلاگ پول کے نتائج

چند روز پہلے میں نے اپنے بلاگ پر ایک پول کروایا تھا جس میں پڑھنے والوں سے پوچھا گیا تھا کہ ڈنمارک میں احتجاج کا مناسب ترین طریقہ کونسا ہے۔ اس سلسلے میں انہیں چار آپشن دئیے گئے تھے۔ جو کہ یقینا کم تھے احتجاج کے چند موثر طریقے جن کا ذکر کل کی پوسٹ میں تھا وہ یقینا اس پول میں شامل ہونا چاہئیے تھے مگر جس وقت یہ پول شروع کیا گیا تھا اس وقت تک لاہور اور پشاور کے فسادات شروع نہیں ہوئے تھے۔ فسادات کے بعد ہی میں اس بارے میں زیادہ پڑھنے پر مجبور ہوا اور موثر طریقوں تک پہنچا۔

پول پر سترہ لوگوں نے رائے دی نتائج درج ذیل ہیں۔:

کارٹون چھاپنے والے ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ 52.9 % – 9 votes
اس سارے احمقانہ سلسلے سے لاتعلقی اختیار رکھی جائے۔ 29.4 % – 5 votes

پرامن احتجاجی مظاہرے 11.8 % – 2 votes

سفیروں کی طلبی اور یورپ کا سیاسی بائیکاٹ 5.9 % 1 vote