امریکی ریاست، ٹیکساس کے شہر کیٹی میں ایک مسلمان کمیونٹی سینٹر تعمیر کرے جانے پر ایک پڑوسی نے بطور احتجاج سوؤروں کی دوڑ منعقد کی (خبر)، لیکن میرے خیال میں اس بلاگ پر لکھی گئی یہ پوسٹ پڑھنا زیادہ اچھا ہے۔
پاکستانی عدالتوں سے رہا کئے گئے دہشت گردوں کا خطرہ۔
عید، کرسمس، نئے سال کی آمد، فلم اور بک فیسٹیولز کی وجہ سے کراچی میں اس سال ریکارڈ نمبر میں سیاح، غیرملکی بزنس مین، اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آمد آمد ہے۔ دی نیوز پر ان آنے والوں کی رہنمائی کے لئیے ایک دس نکاتی گائیڈ۔
چوہدری شجاعت حسین نے دوسرا حقوق نسواں بل اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادیا۔ بقول چوہدری صاب اس بل میں خواتین کے خلاف برتے جانے والی کئی غیر اسلامی روایات کا خاتمہ کردیا جائیگا۔
ميں نے کيٹی والی پوسٹ اور اس پر تبصرے پڑھے اور معلوم ہوا کہ سيکولرزم اور انسانيت دوستی کے پرچارکوں کی اصليت کيا ہے ۔
اجمل، آپ کو ان کی اصلیت پہلے معلوم نہ تھی؟ آپ تو اپنے بلاگ پر آئے دن ان کی اصلیت کا پردہ فاش کرتے رہتے ہیں۔