چین کے برفیلے فیسٹیول۔ چین کا شہر ہربن ان علاقوں میں سے ہے جہاں موسم سرما درجہ حرارت نقطہ انجماد سے چلیس ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گر سکتا ہے۔ یہاں کے لوگ اس برفیلے موسم میں گرنے والے برف کے گالوں سے ایک میلہ سجاتے ہیں۔ اس سے کچھ ہی دور ایک میلہ برف کی سلوں سے بھی سجایا جاتا ہے۔
آج ٹی وی کے پروگرام لیٹ نائٹ ود بیگم نوازش علی کے بارے میں امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز پر ایک مضمون۔
سٹی ناظم نے بیان کیا ہے "شہری حکومت کراچی کا صرف تیس فیصد علاقہ کنٹرول کرتی ہے”۔ خالد عمر اپنے بلاگ پر اس بارے میں لکھتے ہیں۔
"دنیا بھر میں متمول علاقے، غریب علاقوں کو چھوٹ فراہم کرتے ہیں۔ کراچی میں صورتحال اس کے برعکس ہے۔ بند آبادیاں اپنے علاقوں میں جمع ہونے والے مقامی ٹیکسوں کا تمام خود رکھتی ہیں۔ یوں امیر علاقوں سے غریب علاقوں تک دولت کا رساؤ نہیں ہوپاتا۔ جبکہ ایک دن جب شہری حکومت جاگے گی تو اس کے کنٹرول میں کراچی کی بہت سی کچی آبادیوں کے لوگ اور علاقے ہی رہ جائیں گے۔
کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں کی تحقیقات سے تفتیش کاروں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ مختلف کالعدم دہشت گرد گروہ ایک ساتھ جمع ہورہے ہیں۔ تحقیقات کے تانے بانے وانا کی طرف اشارے کررہے ہیں، ایک ایسا علاقہ جو ان تفتیش کاروں کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ ساتھ ہی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے لشکر جھنگوی کی جانب سے شیعہ عبادت گاہوں پر خود کش حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
عید الاضحی پر لوگ اونٹ کی قربانی بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔ مگر مجھے یہ دیکھنا کچھ اچھا نہیں لگتا۔ میں فطری طور پر ایک رحم دل انسان ہوں، کیا کروں۔ تماش بینی اور اونٹ کی قربانی، دیکھیں یوٹیوب پر ویڈیو۔
اپنی جان چھڑانے کا بہترين طريقہ يہی ہے کہ کسی ايسی جگہ يا گروہ کا نام ليا جائے جس کا کوئی اختيار نہ رکھتا ہو ۔
جی۔ لیکن کیا کوئی ایسا گروہ یا جگہ ہے جہاں کوئی اختیار نہ رکھتا ہو؟ اگر نہیں، تو جو کوئی بھی وہاں اختیار رکھتا ہے وہ جوابدہ ہے۔ اور اگر ہے تو انہیں دائرہ اختیار میں ہونا چاہئے۔