خریداری کا فیشن ایبل انداز اپنائیے

پلاسٹک کی تھیلیوں پر لگی پابندی اور ان کے بے تحاشا استعمال کو کم کرنے میں حکومت کی مدد کریں۔ اس کام کو ممکن بنانے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ جب آپ خریداری کرنے بازار جائیں تو اپنے ساتھ گھر سے کپڑے یا کاغذ کا تھیلا لے کر جائیں۔ کوئی دکاندار اگر آپ کو پلاسٹک کی تھیلی دے تو منع کردیں اور اسے بتائیں کہ آپ کیوں پلاسٹک کی تھیلی نہیں لے رہے۔ اپنی گاڑی، موٹر سائیکل یا گھر میں دروازے کے قریب ہی تھیلے رکھیں تاکہ جب آپ بازار جائیں تو اپنے تھیلے استعمال کریں۔ برطانوی جریدے گارجین پر خریداروں کے لئے چھ بہترین تھیلے دیکھیں۔ یہ فیشن ایبل بھی ہیں اور سادہ بھی اور آپ آسانی سے ایسا کوئی بیگ خود بھی بناسکتے ہیں۔ براہ مہربانی دکانداروں سے پلاسٹک کی تھیلیاں طلب کرنا بند کردیں۔ شاپنگ بیگ مانگ کر آپ اپنے لئے ہی نہیں بلکہ پورے شہر کے لئے آلودگی، بیماریاں اور تکالیف مانگ رہے ہیں۔

تبصرے:

  1. اس پر پابندی لگ جائے تو اچھا رہے گا۔ یا ان کو اتنا مہنگا کردیا جائے کہ عوام خریدیں ہی نہیں۔

  2. شاکر کچھ دن پہلے یہ سفارش مئیر صاحب کو پیش کی جاچکی ہے۔ مگر پتہ نہیں وہ ایسا کیوں نہیں کرتے۔

  3. حکومت کو چاہیے کہ ان تھیلوں کی پیداوار ہی بند کردے اور ان پر مکمل پابندی لگا دے۔ یہ تھیلے صرف وہی قوم استعمال کرسکتی ہے جس کو اپنے ملک کی صفائی عزیز ہو اور اپنے سیوریج سسٹم کے فول پروف ہونے پر مکمل اعتماد ہو ہم جیسے نہیں جو راہ چلتے سڑکوں پر گند پھینکنا اعزاز سمجھتے ہیں۔

Comments are closed.