بی بی سی اردو بلاگ: کراچی کے شب و روز
۔۔۔کراچی میں آگ برستی گرمی ہے، بجلی کا کئی گھنٹوں نام نشان نہیں، پانی کی بوند کے لیے انتظار ختم نہیں ہوتا اور ہر طرف گندگی کے ڈھیر اور میلوں پر پھیلے ٹریفک جام اور پھر ان کے حصول کے لیے مظاہرے اور احتجاج۔۔۔
نعیمہ احمد مہجور بی بی سی اردو کے لئے پاکستان کے ساٹھ سال نامی ایک سیریز پر کام کرنے پاکستان آئ ہوئی تھیں۔ محترمہ نے اس سلسلے میں جنرل مشرف کا انٹرویو بھی کیا تھا۔ شاید انہیں جنرل صاحب کے انٹرویو سے پہلے کراچی آنا چاہئے تھا۔ تاکہ وہ یہی سوال جنرل صاحب سے کرسکتیں۔
میں گرد و پیش دیکھتا ہوں تو ہر طرف سے اس گانے کی گونج سنائی دیتی ہے۔
پنجرے کے پنچھی رے تیرا درد نہ جانے کوئے
باہر سے خاموش رہے تو بھیتر بھیتر روئے
کہہ نہ سکے تو اپنی کہانی
تیری بھی پنچھی کیا زندگانی رے
یہ پتھر کا دیش ہے پگلے
یہاں کوئی کسی کا نہ ہوئے
اس پنچھی کو پنجرے سے نکلنا ہو گا ورنہ اسی طرح اندر ہی اندر روتا رہے گا اور کچھ نہ ہو گا ۔