یہ کون ہیں

آج بروز جمعہ ملک بھر میں شعیب منصور کی فلم "خدا کے لئے” کا افتتاح ہوگا۔ کراچی میں فلم کی زبردست ایڈوانس بکنگ جاری ہے۔ یہ بات تقریبا یقینی ہے کہ ایک عرصے کے بعد کوئی فلم کراچی میں کھڑکی توڑ کامیابی حاصل کرے گی۔ آج ایک ایسے گیت کے بارے میں بھی سنا ہے کہ جسے حدیقہ کیانی، علی حیدر، ہارون، علی ظفر، اسٹرنگز اور شفقت نے مل کر گایا ہے۔ گیت کا عنوان ہے "یہ ہم نہیں ہیں”۔ اس کا ویڈیو دیکھنے کا اتفاق ہوا اور اس کے تخلیق کار جن موصوف کا نام میں یاد نہ رکھ پایا ان کے خیالات بھی سنے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ گیت دنیا کے لئے پیغام ہے کہ وہ دہشت کو مسلمانوں سے منسوب نہ کریں بلکہ مسلمان جتنا دہشت گردی کا شکار ہیں اتنا دنیا میں اور کوئی نہیں۔

ایک طرف تو یہ پیغامات ہیں دوسری طرف چند لوگ ملک بھر میں سیکیوریٹی فورسز پر خود کش حملے کررہے ہیں۔

جمہوریت، انصاف اور بنیادی ضروریات زندگی کو ترستی عوام اس کشمکش سے بہت پرے ہے۔ وہ جو اس کشمکش کے اصل مظلوم ہیں وہی تماشائی بھی ہیں اور حیران ہیں کہ اگر یہ ہم نہیں ہیں، تو یہ کون ہیں؟

تبصرے:

  1. یہ ہم نہیں والا گیت تو یو ٹیوب پر کافی عرصے سے موجود ہے، اور میرے خیال میں اس کو انور مقصود نے لکھا ہے، لیکن پُر یقین نہیں اس بارے میں ۔

Comments are closed.