جونی براوو میرا فیوریٹ کارٹون کیریکٹر ہے۔ انفیکٹ میرے اور جونی کے درمیان کئی باتیں مشترک ہیں۔ جیسے جونی بھی میری ہی طرح ہینڈسم اور ذہین ہے۔ ہم دونوں پر لڑکیاں جھٹ پٹ فدا ہوجاتی ہیں۔ ہم دونوں بےحد ہردلعزیز اور عظیم ہیں۔
جانی ہی کی طرح میری امی بھی میرے کھانے کا بطور خاص خیال رکھتی ہیں۔ مٹاپے سے نجات کی ڈائٹ ہو یا مسل بڑھانے کی شی از مائی ڈائٹ ایکسپرٹ۔ اور بنی براوو کی طرح میری امی بھی مجھے ابھی تک بچہ ہی سمجھتی ہیں۔
جانی کی طرح میرے بالوں کی پرکشش اور سیکسی اسٹائلنگ کے پیچھے بھی ایک ہیراسٹائلنگ جیل کا کمال شامل ہے (سوری دیگر سیلیبریٹیز کی طرح میں اپنے حسن کے راز افشاء نہیں کرتا)۔ ہم دونوں ہی کو اس بات کا احساس ہے کہ ہم چونکہ بےحد خوش شکل، ہینڈسم اور ذہین ہیں اسلئے لوگ فورا ہماری محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔ افسوس کہ ہم دونوں ہی اکثر کم شکل، احساس کمتری کے مارے اور حس لطیف سے عاری لوگوں کی حسد کا شکار ہوجاتے ہیں۔ مگر اس سے ہمارے حوصلے کم نہیں ہوتے۔
اور جب سے میں نے وزن گھٹایا ہے۔ میرے بازوؤں کی مچھلیاں بھی میری ٹی شرٹس سے چھلانگ لگا کر باہر آنے کو پھڑکتی رہتی ہیں۔ ویسے میں جسم کی نمائش کو اچھا نہیں سمجھتا لیکن پکنکس وغیرہ پر جاتا ہوں تو پبلک ڈیمانڈ پر اس سے ہچکچاتا بھی نہیں۔ جونی کا تو پتہ نہیں لیکن مجھے کئی بار ماڈلنگ اور اداکاری کی آفرز ہوچکی ہیں۔ شعیب منصور فواد خان کے رول میں مجھے لینا چاہتے تھے۔ لیکن داڑھی والے رول کی وجہ سے میں نے انکار کردیا۔ اور ایسی فلم کا کیا فائدہ جس میں مجھے اپنے پرفیکٹ ایبز دکھانے کا موقع نہ ملے، جس میں ناچ گانا نہ ہو اور جس میں ہیروئن بھی کسی اور کو ملے۔
آہ۔
کاش میں بھی اتنا حسین ہوتا۔
شاکر اداس ہو؟ نعمان سا حسین ہونا چاہتے ہو؟؟؟
تو دودھ کی دکان کھول لو۔ 😉
ساجد نے درست کہا مسلز بنانے کے لئے، رنگ گورا کرنے کے لئے، پرکشش بالوں کے لئے، اور اوور آل اچھی صحت کے لئے دودھ، دہی اور لسی نہایت اہم ہیں۔