پوسٹ سیکرٹ ایک کمیونٹی بلاگ ہے۔ جہاں لوگ ہاتھ سے بنے ہوئے ایسے پوسٹ کارڈ بھیجتے ہیں جن میں وہ اپنے کسی گناہ، کسی راز یا کسی ایسی بات کا اظہار کرتے ہیں جو ان کے ذہن و دل میں ہے مگر وہ کسی سے کہہ نہیں سکتے۔
میں یہ بلاگ پہلے دیکھ چکا تھا مگر توجہ نہ دی تھی۔ ان میں سے چند پوسٹ کارڈ تو بہت ہی دردانگیز تھے۔ جیسے کسی خاتون کا یہ پیغام کہ میں آج بھی اپنے مردہ بچے کے کپ سے پیتی ہوں۔ حالانکہ اس سے میری مشکل آسان نہیں ہوتی۔ اور اپنے ای میل پیغام میں وہ لکھتی ہیں کہ میرا راز یہ ہے کہ جیسے ہی کسی کو پتہ چلتا ہے کہ میں ایک بچہ کھوچکی ہوں اور وہ ہمدردی جتانے کو یہ بتاتے ہیں کہ کسطرح انہوں نے اپنے کسی بوڑھے رشتے دار کو کھویا، تب میرا جی چاہتا ہے کہ میں چیخ پڑوں۔
ہم سب کے پاس کتنے سارے گندے راز ہیں جنہیں ہم چھپائے پھرتے ہیں اور معاشرے میں اچھے بنے گھومتے ہیں۔ ڈرتے ہیں کہ کہیں کوئی ہماری صورت سے ہمارے دل میں چھپے وہ راز نہ جان لے۔ کہیں کوئی ہماری حقیقت نہ پہچان لے کہ ہم کتنے مکروہ، یا کتنے تنہا، یا کتنے عجیب، یا کتنے پاگل ہیں۔
عید مبارک
نعمان ، ربط فراہم کرنے کا شکریہ۔