ہمارے حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ امیدوار برائے رکنیت قومی اسمبلی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کا ویب سائٹ۔ ڈاکٹر بیگ کے مقابل متحدہ قومی موومنٹ کی نامزد کردہ امیدوار بیگم خوش بخت شجاعت الیکشن لڑرہی ہیں۔ جماعت اسلامی کے بائیکاٹ کے سبب اس بات کا قوی امکان ہے کہ خوش بخت شجاعت کامیابی حاصل کرلیں گی۔
میں خوش بخت شجاعت کو ووٹ دینے کا فیصلہ کرچکا تھا مگر ڈاکٹر صاحب کے جنگ میں شائع ہونے والے مضامین اور ان کے بارے میں ادھر ادھر پڑھنے کے بعد میں ایک مرتبہ پھر کنفیوز ہوں۔ ڈاکٹر صاحب کو محترمہ کی شہادت کا ایڈوانٹیج بھی حاصل ہے۔ شاید میں ڈاکٹر صاحب کو ہی ووٹ دے ڈالوں۔
بلا عنوان تحریر کی کوئی خاص وجہ؟
ویسے ٹکر برابر کی ہے۔ خوش بخت شجاعت بھی سمجھدار اور پڑھی لکھی خاتون ہیں اور ڈاکٹر صاحب بھی علم سے مالا مال لگتے ہیںِ۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ ڈاکٹر صاحب جو کہ رہے ہیںوہی کریں گے تو پھر وہ بہتر چوائس ہیں وگرنہ خوش بخت شجاعت کیونکہ اس طرح متحدہ کی پوزیشن مضبوط ہوگی اور ہوسکتا ہے وہ اس دفعہ جاگیرداری نظام کا خاتمہ کرانے میں کامیاب ہوسکیں۔
یعنی آپ کنفیوزڈ ہیں ابھی تک۔ 🙂
اگر میں آپ کے حلقے سے تعلق رکھتا تو ڈاکٹر صاحب کو ووٹ دیتا۔ اگرچہ ان سے شناسائی صرف ان کے اخباری کالموں کی حد تک ہے لیکن ان کے بارے میں رائے بہت مثبت ہے۔
میرا پاکستان۔ یہ مختصر تحریر محض ڈاکٹر صاحب کے ویبسائٹ کا ربط دینے کو ہے۔ ایسی پوسٹس کا نعمان کی ڈائری پر عنوان نہیں رکھا جاتا۔
راہبر۔ لیکن خوش بخت شجاعت بھی ایک اہل امیدوار ہیں۔ خاتون ہونے کے ناطے بعض امور ان کے ہاں ایک بالکل مختلف مثبت جہت رکھتے ہیں۔