سوالات

  • کیا نواز شریف بے نظیر کے قتل کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کی حمایت کریں گے؟
  • کیا زرداری ججوں کی بحالی کے نواز شریف کے مطالبے پر عمل درآمد میں ساتھ دیں گے؟ یا وہ عدلیہ کی بحالی کے بجائے عدلیہ کی آزادی کی گردان جاری رکھیں گے؟
  • صدر پرویز مشرف کا مستقبل میں کیا کردار ہوگا؟
  • کیا صوبہ سندھ میں پیپلزپارٹی ایم کیو ایم کو حکومت سازی میں شامل کرے گی؟
  • دہشت گردی کے خلاف جنگ کا کیا لائحہ عمل طے ہوگا؟

کچھ اور سوالات بھی ہیں۔ یہ بات تو طے ہے کہ مشرف لیگ کے دن ختم ہونے کے بعد بھی آگے بہت مشکل دن ہیں جن سے نکلنے کا راستہ ہمارے سیاستدانوں کو ڈھونڈنا ہوگا۔

تبصرے:

  1. بظاہر مجھے تو نہیں لگتا کہ نواز شریف اور زرداری کا اتحاد زیادہ عرصہ تک چل سکے گا۔ سب سے بنیادی بات عدلیہ کی ہے۔ ایک طرف نواز شریف کھلے الفاظ میں عدلیہ کی بحالی کا کہتے ہیں، دوسری طرف پیپلز پارٹی کا اس بارے میں مؤقف کافی مہبم نظر آتا ہے۔
    بے نظیر کے قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرانے میں شاید مسلم لیگ ن کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
    پرویز مشرف کے لیے یوں مشکل کھڑی ہوسکتی ہے کہ نواز شریف اور زرداری، دونوں نے ان کے استعفی کا مطالبہ کردیا ہے۔ لیکن پیپلز پارٹی نے پرویز مشرف سے بات چیت کا راستہ شاید بند نہیں کیا ہے۔ ممکن ہے معاملات سیٹ ہوجائیں۔
    ادھر صوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی اکثریت میں ہے اور وہ اپنی حکومت بھی بناسکتی ہے۔ بظاہر ایم۔کیو۔ایم سے اتحاد کی ضرورت محسوس تو نہیں ہوتی لیکن اگر وہ ایسا کرے تو شاید بہتر ہو۔ اس کا فیصلہ تو جلد ہی ہوجائے گا کیونکہ ایم۔کیو۔ایم جلد ہی فیصلہ کرے گی کہ اس نے مخلوط حکومت کا حصہ بننا ہے یا اپوزیشن۔
    مارچ تک منظرنامہ کافی حد تک واضح ہوجائے گا۔ خدا ہمارے ملک پر رحم فرمائے اور اسے امن کا گہوارا بنائے۔

  2. اقوام متحدہ سے تحقیقات کس بنیاد پر کراوئی جائیں گی؟ جبکہ مرکز میں حکومت پیپلز پارٹی کی ہو اور یہ تنازعہ بھی کسی دو ممالک کے درمیان نہیں ہے بلکہ فریق ایک ہی ملک ہے ۔
    اب تک محسوس یہی ہوتا ہے کہ زرداری ججوں کے معاملے میں شاید مسلم لیگ نون کا ساتھ نہیں دیں ۔
    سندھ میں پیپلز پارٹی اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے لیکن احسن قدم یہی ہوگا کہ ایم کیو ایم کو ساتھ ملایا جائے، اس طرح بننے والی حکومت اربن اور رورل سندھ دونوں کو بہتر طریقے سے ریپریزنٹ کر سکے گی ۔جو صوبے کے عوام کے لئے سب سے بہتر آپشن ہے ۔
    دہشت گردی کے ساتھ جنگ ایسا مسلہ ہے چاہے جو بھی حکومت ہو اس کو اس سے نپٹنا چاہیے، اور پرویز مشرف کا اس سلسلے میں، میں مکمل حامی رہا ہوں ۔

  3. مجھے خود ایسا لگتا ہے کہ پیپلز پارٹی ججوں کی بحالی کے بجائی عدلیہ کی آزادی پر زیادہ زور دے گی۔ ہر کوئی اس بات پر متفق ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ حکومت سندھ کے لئے اچھی ہوگی۔ مگر میرا خیال ہے پیپلزپارٹی کو یہ آپشن کچھ زیادہ پسند نہیں۔ ایم کیو ایم البتہ ایسے سیٹ اپ کا حصہ بننے کے لئے بالکل تیار ہے۔

    دہشت گردی کے خلاف جنگ تو حکومت کو لڑنا ہی ہوگی۔ لیکن پرویز مشرف کے انداز اور نئی حکومت کے انداز میں کیا فرق ہوگا۔ کیا آپ کے خیال میں نئی حکومت کے پاس اور بھی زیادہ سختی سے نمٹنے کا مینڈیٹ ہوگا؟ یا وہ نرمی اور مذاکرات کے ذریعے امن کی راہ نکالیں گے؟

Comments are closed.