کرن اور جارج

kiran-and-george.jpg

جارج کا پاکستان کے جارج نے کرن سے شادی کرکے پاکستان میں ہی گھر بسالیا ہے۔ آج کل دونوں میاں بی بی آج ٹی وی پر کرن اینڈ جارج کے نام سے ایک صبح کا شو کرتے ہیں۔ شروع میں یہ مجھے بالکل اچھا نہیں لگا تھا۔ ایک تو جارج کی خراب اردو اور اس کی اردو زدہ انگریزی کافی ناگوار معلوم ہوتی تھی۔ دوسرا یہ کہ دونوں میزبانوں میں اکثر کوآرڈینیشن کا فقدان نظر آتا تھا۔ لیکن اتفاق کچھ ایسا ہے کہ رات کو جب میں ٹی وی کے سامنے بیٹھتا ہوں تو یہ شو آرہا ہوتا ہے اور میری نظر اس پر پڑتی رہی۔ اس دوران انہوں نے ٹینا ثانی کو مدعو کیا وہ شو مجھے بہت پسند آیا۔ اس کے بعد میں نے محسوس کیا کرن اور جارج نہ صرف یہ کہ ایک تفریحی شو کرتے ہیں بلکہ وہ یہ کوشش بھی کرتے ہیں کہ ان کا شو معاشرے میں کسی اصلاح ،کسی بہتری کا سبب بنے۔ جو ایک لائق ستائش کام ہے۔

جارج اور کرن کے شو میں مشہور شخصیات کے علاوہ ایسے لوگ بھی آتے ہیں جو عام سے ہوتے ہیں مگر زندگی انہیں کسی بڑے سانحے کے سامنے لا کھڑا کردیتی ہے۔ اور وہ عام سے لوگ نہایت بہادری اور دلیری سے ان حالات سے لڑتے ہیں۔ جیسے انہوں نے آٹزم نامی بیماری میں مبتلا بچے منیب کے والدین کو مدعو کیا۔ اس سے پہلے انہوں نے حریم کو مدعو کیا جو صرف سترہ سال کی ہے اور جس نے اپنی زندگی کے پچھلے چند سال کینسر سے لڑنے میں گزارے۔ اس کے علاوہ اسکولوں کے اساتذہ، سماجی تنظیموں کے نمائندگان، اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی اکثر ان کے مہمان ہوتے ہیں۔ میرا خیال ہے لوگ یقینا انہی گنی چنی مشہور شخصیات کو مختلف مارننگ شوز میں مہمان دیکھ دیکھ کر اکتا جاتے ہونگے اور ایسے لوگوں کے لئے کرن اور جارج کا شو اچھا ہے کیونکہ یہ مختلف ہے۔ اس میں گفتگو برائے تفریح نہیں بلکہ گفتگو برائے ابلاغ ہوتی ہے جو نہ صرف دلچسپ بھی ہوتی ہے بلکہ اکثر کافی اثرپذیر بھی۔

کرن اور جارج یو ٹیوب پر

کرن اور جارج : بلاگ

ٹینا ثانی کرن اور جارج پر:

تبصرے:

  1. یہ ان کی شادی والی بھی خوب کہی ، میرا تو خیال تھا کہ عیسائیوں کے ہاں کزن میں شادی حرام ہے ۔
    اب کہیں ان کے اسلام قبول کرنے کا اعلان نہ کر دینا 😛

  2. انہوں نے خود ہی ایک پروگرام میں بتایا تھا ، اور اپنے بچپن کے قصے بھی سنائے تھے کہ ہم مل کر کھیلا کرتے تھے وغیرہ ۔

Comments are closed.