ڈنمارک میں چھپنے والے متعصب کارٹونوں پر احتجاج کا مناسب ترین طریقہ کونسا ہے؟
- کارٹون چھاپنے والے ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ ۔ معاشی بائیکاٹ
- پرامن احتجاجی مظاہرے
- سفیروں کی طلبی اور یورپ کا سیاسی بائیکاٹ
- یا یہ کہ اس سارے احمقانہ سلسلے سے لاتعلقی اختیار رکھی جائے۔
ووٹ ڈالنے کے لئیے میرے بلاگ کی سائیڈ بار میں آپشن موجود ہیں اور تبصرہ کرنے کے لئیے یہ پوسٹ استعمال کریں۔
ٓآپ نے پول کروا کے کیا کرنا ہے۔
اس سے پہلے بی بی سی یا سی این این کے پول نہیں دیکھے کیا۔
"ا یہ کہ اس سارے احمقانہ سلسلے سے لاتعلقی اختیار رکھی جائے۔”
اس جملے سے یہ تو ثابت ہوا آپ کا شوچ رہے ہیں؟؟؟؟ یار اتنی روشن خیالی بھی اچھی نہیں!!!
احمقانہ سلسلے سے میری مراد یہ ہے کہ جتنا زیادہ مسلمان تشدد کی طرف مائل ہونگے اتنے زیادہ یہ کارٹون چھپیں گے اور اتنی زیادہ میری دل آزاری ہوگی۔ میں سب مسلمانوں کی بات نہیں کرتا مگر میں یہ قطعا نہیں چاہونگا کہ یہ کارٹون مزید چھپیں اور تعصب پسند مغربی عناصر اپنی سازش میں کامیاب ہوجائیں۔ مجھے معلوم ہے میرے نبی کی کیا تعلیمات ہیں اور چند جاہل لوگوں کے پروپگینڈے کا شکار ہوکر میں کیوں اپنا خون جلاؤں؟ نبی کریم ص سے زیادہ روشن خیال اور اعلی دماغ کون ہوگا۔ جب معمولی کافر ان پر کوڑا کرکٹ پھینکتے تھے تو آپ انہیں معاف کردیتے تھے۔ میں ان کی تعلیمات پر عمل کرونگا۔