بلاگ اسپاٹ پر ہوسٹڈ بلاگ وزٹ کرنے کے آسان طریقے:
پاکستان میں موجود ایسے قارئین جو بلاگ اسپاٹ پر ہوسٹ کئیے گئے بلاگ وزٹ نہ کرپارہے ہوں وہ درج ذیل طریقوں پر عمل کرکے اس رکاوٹ کو عبور کرسکتے ہیں۔
- بلاگ کی آر ایس ایس فیڈ بلاگ لائنز یا کسی دوسرے ویب بیسڈ آر ایس ایس فیڈ ریڈر کی مدد سے سبسکرائب کی جائے۔
- سب سے بہترین پراکسی گوگل ٹرانسلیٹ کی ہے۔ اسے استعمال کرنا کا طریقہ یہ ہے:
http://translate.google.com/translate?u=http://googleblog.blogspot.com
یہاں گوگل بلاگ کی جگہ جس بلاگ کو آپ دیکھنا چاہتے ہیں اس کا یو آر ایل دیں۔ - تبصرہ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اوپر والے طریقے پر عمل کرتے ہوئے بلاگ کو وزٹ کیا جائے اور وہاں سے تبصرے کا لنک کاپی کیا جائے۔ رائٹ کلک کرکے کاپی لنک لوکیشن منتخب کریں۔ اب اپنے براؤسر کی ایڈریس بار میں پیسٹ کریں۔ یہ لنک کچھ اس قسم کا ہوگا
http://www.blogger.com/comment.g?blogID=18185113&postID=114127921847009965
کیونکہ فی الوقت بلاگر ڈاٹ کام بالکل صحیح چل رہا ہے اسلئیے تبصرہ کرنے یا بلاگ کرنے میں آپ کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئیے۔ لیکن اگر آپ بلاگر ڈاٹ کام پر بھی لاگ آن نہیں ہوپاتے تو مجھے ای میل بھیجیں میرا پتہ ہے وائے ڈاٹ نعمان ایٹ جی میل ڈاٹ کام۔
اور اس پوسٹ کے ساتھ ہی نعمان کی ڈائری پر یہ پچاسویں پوسٹ بھیجی گئی یوں میری ہاف سنچری مکمل ہوگئی۔ بے فکر رہیں میں دس ہزار پوسٹس بھیجنے سے پہلے رکنے والا نہیں۔
This can be done by writing translate.URL of blog in google search. Simple.