بےصلاحیت فنکار جو بہت جلد تہلکہ مچانے والے ہیں

میرا چھوٹا بھائی عازب گٹار بجانا سیکھ رہا ہے۔ عازب کا اور میرا پروگرام ہے کہ ہم بہت جلد اپنا ایک فیملی سونگ بنائیں گے۔ جیسے انڈین فلموں میں ہوتا ہے۔ اگر کبھی ہم بچھڑ گئے یا ہم میں سے کسی کی یادداشت چلی گئی تو یہ گانا بہت کام آئے گا۔ ویسے فی الحال تو عازب کی پریکٹس عاطف اسلم کے گانوں تک ہی محدود ہے لیکن پھر بھی ہم کچھ تک بندی کر ہی سکتے ہیں۔ سنئیے عازب پلیئینگ عاطف اسلم کا عادت سے مجبور سونگ۔

میرا دوسرا بھائی کامران شاعر ہے لیکن اس کی شاعری بہت سنجیدہ قسم کی ہوتی ہے اور عازب اور میں اپنا پہلا گانا خوشی سے بھرپور رکھنا چاہتے ہیں۔ ہم نے یہ بھی فیصلہ کرلیا ہے کہ اپنے پہلے گانے میں ہم مناہل کو ماڈل کے طور پر لیں گے۔ حالانکہ وہ ابھی صرف ڈھائی تین سال کی ہے مگر اداکاری اور آرٹ سے اس کا لگاؤ بہت نمایاں ہے۔ دیکھئیے یہ تصویر جس میں مناہل کیمرے کو متوجہ پاکر ایک خوبصورت پوز دے رہی ہے۔

یہ دوسری تصویر میرے بھائی عازب کی ہے۔ اس تصویر میں عازب اپنی یادداشت گم ہونے کی صورت میں جو شکلیں بنائے گا ان میں سے ایک کی پریکٹس کر رہا ہے۔

کامران کی تصاوہر بھی جلد شائع کی جائیں گی۔ لیکن میں اس انتظار میں ہوں کہ رمضان ختم ہوں تو اس کی تصویر کھینچوں۔ رمضان میں وہ بہت زیادہ مذہبی ہوگیا ہے۔ اتنا بڑا نماز کا نشان اس کے ماتھے پر آگیا ہے۔ اور پانچ ٹائم کی نماز پڑھنے سے وہ بہت سنجیدہ ہوگیا ہے۔ ایسی کوئی فکر کی بات نہیں امید ہے رمضان کے بعد وہ نارمل ہوجائے گا اور اس کی نماز کی عادت بھی قائم رہے گی۔ بہت جلد آپ میری بھی چند تصاویر دیکھ سکیں گے۔ اور اس کے بعد ہم اپنے فیملی بینڈ کے گانے کا ویڈیو پریمئیر بھی یہاں اسی بلاگ پر کریں گے۔ اگر آپ علی ظفر کے گانے سن سکتے ہیں اور فاخر اور ہارون کے ساؤتھ امریکا سے چرائے گئے گانے ہٹ کراسکتے ہیں تو ہمارے اوٹ پٹانگ گانے کیوں نہیں؟

تبصرے:

  1. shahper: You are right, actually I am the lead vocalist in the band but since I am saving it all for grand debut I asked Azib to sing while playing guitar. Thankyou for comment Azib would love to hear that he plays nice guitar.

  2. Your blog rocks. I like your writing style. When I saw the first post on Urdu planet, I visited here but at that moment only blogger users were allowed for comment. Anyway, your blog is cool. keep it up

  3. Noumaan: You are gradually going to be my favorite Blogger, You write in a very good style, whenever I think about you, you come like a laughing stone in my imagination 😉

    Will you please write about your education, etc?

  4. bro..ap ka blog kal itefaqan meri nazer sy guzra…aor aj mein na jab isko open kia tow buhat hee acah laga mujhy…
    abhi bhi mein or meri behan apkay bahi ki pic dekh kar hans rahay hain…..ye toh bilkol mr.bean ki trha ha…aor minahil is mashallah very cute

    tashfeen

Comments are closed.