راولپنڈی سے آخری تصاویر

بے نظیر بھٹو کا قتل نیویارک ٹائمز پر گیٹی امیجز کے فوٹوگرافر جان مور کی جائے واردات پر کھینچی گئی تصاویر۔ جان مور محترمہ کی انتخابی مہم کور کررہے تھے۔

ہماری شہزادی کو قتل کردیا گیا. آخر ظالم، درندے، دہشت کے متوالے کامیاب ہیوگئے. انہوں نے جمہوریت کی ہماری امید کو قتل کردیا. اللہ تو میری والدہ کو صبر دے، اللہ تو پاکستانی قوم کو صبر دے، اللہ تو ہماری شہزادی کے بچوں کو صبر عطا فرما انہیں حوصلہ عطا فرما. یاللہ اس مشکل گھڑی … مزید پڑھیں ←

بے نظیر کا مشن

ٹائم میگزین پر بے نظیر بھٹو کا مشکل ترین مشن: (انگریزی سے اقتباس) اس سے بھی مشکل کام ہوگا واشنگٹن کی توقعات کا انتظام کرنا کہ بے نظیر عسکریت پسندوں کے خلاف مضبوط کاروائی کریں۔ بے نظیر نے دعوی کیا ہے کہ جنرل مشرف نے عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں … مزید پڑھیں ←

بے نظیر اچانک زخمیوں کی عیادت

پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیرِاعظم بینظیر بھٹو نے جناح ہسپتال میں اٹھارہ اکتوبر کے بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ یہ محترمہ کا ان کے آبائی شہر کا وطن واپسی کے بعد پہلا دورہ تھا اس دوران انہوں نے لیاری میں ایک کارکن کے گھر جا کر تعزیت … مزید پڑھیں ←

طبل جنگ بچ چکا ہے

بینظیر دبئی میں ہی پریس کانفرنس میں یہ کہہ چکی تھیں کہ ان کی جان کو خطرہ حکومت میں موجود چند عناصر سے ہے جو دہشت گردی کی پشت پناہی کرتے ہیں اور وہ ان کی آمد سے خوفزدہ ہیں۔ بینظیر کو وزیر اعظم اور صدر سے بھی زیادہ سیکیوریٹی پرووائڈ کرنے کا دعوی مضحکہ … مزید پڑھیں ←

حملہ ہو گیا

آخر وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ میں اسوقت گھر میں بیٹھا ہوں۔ کافی دیر سے ایک کے بعد ایمبولینسز کے سائرن سنائی دے رہے ہیں۔ خدشہ حقیقت میں بدل گیا۔ اور حملہ ہو ہی گیا۔ خوف کی فضا ہے، دماغ ماؤف ہے، کچھ لکھنے کے قابل نہیں ہوں۔ دعا کیجئیے!

شہزادی آرہی ہے

جیسے برسات میں پتنگے نکل آتے ہیں۔ اسی طرح جمہوریت کے موسم میں جیالے نکل آتے ہیں۔ آپ سوچتے ہیں کہ اگر ان کی اتنی بڑی تعداد یہیں کہیں موجود تھی تو پہلے کیوں نہ دکھائی دی۔ تو جناب پہلے ایسی ہوا کہاں تھی، پہلے ایسا موسم کہاں تھا۔ اب ہر طرف بینر بندھے ہیں … مزید پڑھیں ←

پاکستان کا شاہی خاندان

بھارتی ہفتہ وار جریدے آوٹ لک کے نمائندے کو دبئی میں مقیم بے نظیر بھٹو اور ان کے بچوں کا خصوصی انٹرویو بمع تصاویر۔ میری والدہ بھٹو خاندان کی بہت بڑی فین ہیں۔ میری والدہ کی پسند کے پیچھے سیاسی افکار سے زیادہ بھٹو خاندان کے ساتھ وفاداری کا جذبہ ہے۔ یہ بہت عجیب سی … مزید پڑھیں ←