بارہ مئی

کل کراچی میں غنڈہ گردی اپنے عروج پر تھی۔ چیف جسٹس کے جلوس کو روکنے کے لئے حکومت سندھ اور متحدہ قومی موومنٹ نے سر دھڑ کی بازی لگادی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے تصادمی منصوبے کے آثار تو تب ہی نظر آنا شروع ہوگئے تھے جب انہوں نے چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر … مزید پڑھیں ←

آزادی انصاف

میں اپنے دوست شعیب صفدر کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ جنہوں نے عدالتی بحران پر مختلف مواقع پر میرے استسفارات کے جوابات دئے اور میری معلومات میں اضافہ کیا۔ تاہم اس بارے میں ابھی بھی میری رائے ڈیولپ نہیں ہوسکی اور اس پوسٹ کا مقصد بھی یہی ہے۔ جنرل مشرف کا یہ کہنا … مزید پڑھیں ←

طالبان کے نقش قدم پر

اسلام آباد میں جامعہ حفصہ نامی ایک مدرسے کی طالبات نے اسلام آباد میں ایک مکان پر دھاوا بول کر تین خواتین کو یرغمال بنالیا جنہیں بعد ازاں مدرسے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے مدرسے کی چار استانیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ مدرسے کے منتظم نے پریس کانفرنس … مزید پڑھیں ←

منسٹر کے بڑے ہاتھ

وفاقی وزیر قانون جناب محترم وصی ظفر صاحب (ایل ایل بی) کا وائس آف امریکہ پر مباحثہ جس میں انہوں نے دی نیوز کے صحافی انصار عباسی کو بڑے ہاتھوں (اوہ معاف کیجئے گا،) آڑے ہاتھوں لیا۔ ویسے تو مجھے اپنے ملک کی دلیر فوج، اور بہادر و غیور لیگی قیادت پر فخر ہمیشہ سے … مزید پڑھیں ←

ایک دن کا شو

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تحریک کی قیادت سے دستبرداری کا اعلان کرکے واپس لے لیا ہے۔ الطاف حسین شاید اسٹار پلس کے ڈراموں سے بہت متاثر ہیں۔ ان ڈراموں میں جب کہانی انتہائی گھسے پٹے موڑ پر آجاتی ہے تو ناظرین کی دلچسپی کی خاطر اس میں کوئی غیر متوقع مسالہ … مزید پڑھیں ←

ملائیت کی طرف ایک قدم اور

اسلام کے نام پر پاکستان کے عوام کے ساتھ جاری مسلسل ڈرامے بازی کا نیا ایکٹ حسبہ بل کے عنوان سے سرحد اسمبلی کے تھیٹر میں منظور ہوچکا۔ اس قانون کی کئی شقیں انتہائی متنازعہ ہیں۔ جن سے عدلیہ کے انتظام سے ہٹ کر ایک متوازی عدالتی نظام کیا گیا ہے۔ اس سے کیا فائدہ … مزید پڑھیں ←

فکری مباحث

میں اکثر پاکستانی معاشرے کو درپیش چلینجوں کے بارے میں سوچ بچار کرتا رہتا ہوں۔ پر افسوس کی بات یہ ہے کہ حکمرانوں کو میرے ایسے لائق و فطین مفکر کی موجودگی کا علم تک نہیں۔ حالانکہ میں اپنی خدمات مفت پیش کرنے کو تیار ہوں اور صدر پاکستان کی ذمہ داریاں بہ احسن طریق … مزید پڑھیں ←

جو لوح ازل پہ لکھا ہے

میثاق جمہوریت کے نام سے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کا آجکل بہت چرچا ہے۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے سربراہان پر بدعنوانیوں کے سینکڑوں الزامات ہیں۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ بجائے اس کے کہ یہ دیکھا جائے کہ کون کہہ رہا ہے ، پہلے اس پر غور کیا … مزید پڑھیں ←

نیپال آزادی کی راہ پر

پاکستان فوجی قبضے میں

قاضی حسین احمد نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں یہ تسلیم کیا ہے کہ جماعت اسلامی کے اسامہ بن لادن سے روابط رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ کے لیڈر اسامہ بن لادن نے جماعت اسلامی کے لاہور میں قائم ہیڈکوارٹر المنصورہ کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ القاعدہ … مزید پڑھیں ←

انٹرنیٹ، بلاگستان اور پاکستانی قوانین

یہ پوسٹ کارٹون بلاک کئیے جانے اور پاکستانی بلاگستان کے بارے میں ہے۔ بلاگ اسپاٹ کی بندش کے خلاف مہم جاری ہے لیکن بلاگ اسپاٹ کی بندش اس گفتگو کا موضوع نہیں۔ ایک بات تو طے ہے کہ یورپی اخبار کے کارٹونوں کا مقصد مسلمانوں کے جذبات سے چھیڑچھاڑ تھا۔ خود اخبار کے کلچرل ایڈیٹر … مزید پڑھیں ←

بلاگ اسپاٹ جاری کرو تحریک ۔ خبریں اور اطلاعات

بی بی سی اردو پر بلاگ اسپاٹ بند کرنے کے واقعے کی خصوصی کوریج جاری ہے اور بلاگ اسپاٹ پر پابندی کے خلاف تحریک پر ایک آرٹیکل آج شام ہی شائع ہوا ہے۔ گلوبل وائسز آنلائن: پاکستان بلاک بلاگز اس کے علاوہ کئی بلاگرز اس بارے میں اپنے بلاگز پر لکھ رہے ہیں اور اس … مزید پڑھیں ←