پاکستان، جمہوریت، فوج اور کتابیں

گزشتہ روز میں اپنے بھائی عازب کے ہمراہ چند کتابیں خریدنے اردو بازار گیا۔ تب میں نے محسوس کیا کہ تقریبا تمام کتابوں کی دکانوں پر پاکستان میں جمہوریت اور فوج کے سیاسی کردار پر لکھی گئی تنقیدی کتابیں نمایاں کرکے لگائی گئی ہیں اور سب سے زیادہ فروخت بھی ہورہی ہیں۔ جب میں نے … مزید پڑھیں ←

ڈان نیوز اور جنرل صاحب کی دریا دلی

ڈان گروپ والوں نے اپنے انگریزی خبروں کے چینل ڈان نیوز کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن کا افتتاح کردیا۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت اور ڈان کے درمیان جاری تناؤ کچھ کم ہوگیا ہے۔ خود جنرل مشرف نے بہ نفس نفیس چینل کا افتتاح کیا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے … مزید پڑھیں ←

جنگ کے کارٹونوں میں بہتری

روزنامہ جنگ کے کارٹون سیکشن میں کچھ دن سے بہت بہتری نظر آرہی ہے۔ مزاح کا عنصر بھی بہتر ہوا ہے اور تیز طرار یک سطری کیپشن بھی کافی چست ہوگئے ہیں۔ مجھے خالق خان کے کارٹون بہت پیارے لگتے ہیں۔

بدی کے مقابل پیار کا بٹن

دور پار کی کسی ریاست میں ایک عظیم شہر ہے۔ شہر جو پورا ملک ہے۔ جو حسین تو نہیں، مگر جفاکش ہے، وفا شعار ہے اور لائق بھروسا ہے۔ جو ذمہ دار ہے، بڑا ہے، قدامت، جدت، مشرق اور مغرب کے بیچ میں کھڑا ہے۔ جو ایک پل ہے معاشی خوشحالی کا، خوابوں کا۔ جہاں … مزید پڑھیں ←

آج کو سلام

بارہ مئی کو کراچی کے لوگوں کی ترجیحات بدل گئی ہیں، اب اگر لوگوں کو شہر میں ہونے والے واقعات کی بغیر چھانٹی کی گئی کوریج دیکھنا ہوگی تو وہ جیو نیوز کے بجائے آج ٹی وی کا رخ کریں گے۔ آج ٹی وی نے شہر بھر کے مختلف علاقوں سے لائیو کوریج پیش کی۔ … مزید پڑھیں ←

اردو سیارہ امپورٹ کریں

اردو سیارہ ایک تیز ترین ذریعہ ہے اردو بلاگز پر نظر رکھنے کا۔ لیکن اردو سیارہ پر آپ مکمل پوسٹس نہیں پڑھ پاتے۔ اس کے علاوہ آپ ان اردو بلاگز پر شائع ہونے والی انگریزی پوسٹس بھی نہیں پڑھ پاتے۔ تصاویر اور روابط بھی اردو سیارہ پر نظر نہیں آتے۔ اس کا آسان ترین حل … مزید پڑھیں ←

لال مسجد نفاذ شریعت اور تاثرات دیگر

آج کے اخبار روزنامہ جنگ میں مولانا سلیم اللہ خان، صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا مراسلہ شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے وفاق المدارس کا جامعہ حفصہ کی کاروائیوں کے بارے میں موقف بیان کیا ہے۔ جنگ کے اردو سرچ صفحات پر تو میں یہ مضمون نہیں تلاش سکا تاہم اس کی خبر … مزید پڑھیں ←

منسٹر کے بڑے ہاتھ

وفاقی وزیر قانون جناب محترم وصی ظفر صاحب (ایل ایل بی) کا وائس آف امریکہ پر مباحثہ جس میں انہوں نے دی نیوز کے صحافی انصار عباسی کو بڑے ہاتھوں (اوہ معاف کیجئے گا،) آڑے ہاتھوں لیا۔ ویسے تو مجھے اپنے ملک کی دلیر فوج، اور بہادر و غیور لیگی قیادت پر فخر ہمیشہ سے … مزید پڑھیں ←

جنسیات اور معاشرتی حدود

بی بی سی کی سیریز بات تو کرنی پڑے گی ان دنوں شوق و ذوق سے پڑھی جارہی ہے۔ اس سیریز میں پاکستانی عوام کے جنسی مسائل کو کہانیوں کی صورت بیان کیا گیا ہے۔ جس سے عوامی زندگی کے ایک اندھیرے اور مایوس کن پہلو پر روشنی پڑتی ہے۔ گھٹن اور اندھیرا اس سے … مزید پڑھیں ←

فاضل مضمون نگار

میرا ابنٹو تجربہ اسپائیڈر کے تازہ ترین شمارے میں پڑھئیے۔ اس مضمون میں کوئی خاص بات نہیں اور میرا بلاگ پڑھنے والے لوگ اسے پہلے ہی اردو میں پڑھ چکے ہیں۔ چاہے کوئی مجھے شیخی خورہ ہی کہے لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ اب میں باقاعدہ مضمون نگار ہوگیا ہوں۔ اور کسی کے … مزید پڑھیں ←

چارلس نیپئیر کی بیوہ

مجھے یہ گمان ہوا تھا کہ شہری حکومت کی کارکردگی بارش کے دوران اتنی خراب نہیں رہی تاہم میرا اندازہ غلط تھا۔ کراچی کی شہری حکومت کی کارکردگی انتہائی خراب رہی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گلیاں اور محلے ندی نالے بن گئے ہیں جہاں اتنے دن سے بارش، اور گٹروں کے پانی نے مل … مزید پڑھیں ←

مغرب سے معذرت

حیرت ہے کہ پاکستان کے انٹرنیٹ صارفین اب بلاگ اسپاٹ سمیت دیگر ایسی تمام ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں جو محمد ﷺ کے توہین آمیز خاکے شائع کرنے کے الزام میں بلاک کردئیے گئے تھے۔ مجھے تو یہ لبنان پر اسرائیلی حملوں کی طرف سے توجہ ہٹانے کی سازش معلوم ہوتی ہے۔ حیرت کی بات … مزید پڑھیں ←