عازب کی پہلی پاکستانی فلم

کل میرا بھائی عازب اپنے دوستوں کے ساتھ خدا کے لئے دیکھ کر آیا۔ عازب پاکستانیوں کی اس نسل میں سے ہے جس نے آج تک سینما پر کوئی پاکستانی فلم نہیں دیکھی۔ یہ اس کا پہلا تجربہ تھا اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ وہ فلم دیکھ کر بہت خوش خوش گھر … مزید پڑھیں ←

یہ کون ہیں

آج بروز جمعہ ملک بھر میں شعیب منصور کی فلم "خدا کے لئے” کا افتتاح ہوگا۔ کراچی میں فلم کی زبردست ایڈوانس بکنگ جاری ہے۔ یہ بات تقریبا یقینی ہے کہ ایک عرصے کے بعد کوئی فلم کراچی میں کھڑکی توڑ کامیابی حاصل کرے گی۔ آج ایک ایسے گیت کے بارے میں بھی سنا ہے … مزید پڑھیں ←

آپ کے سوال کیا ہیں؟

آپریشن سائلنس اپنے اختتام کو پہنچا۔جناب پرویز ہود بھائی چوک ڈاٹ کام پر اپنے مضمون "مزید لال مسجدوں کا تدارک” پر اس بارے میں اظہار خیال کرتے ہیں۔ قدیر، افضل، اجمل، نبیل، اظہر،خالد بھی فکرمند ہیں۔ ڈاکٹر علوی، پاکستانی اسپیکٹیٹر، اسلام آباد میٹروبلاگ کے بلاگر، دیگر کئی انگریزی اور اردو بلاگر، ان سب تحریروں پر … مزید پڑھیں ←

لال مسجد کا محاصرہ

جیو نیوز کے نمائندوں کے مطابق منگل کے دن آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں طالبات جامعہ چھوڑ کر جاچکی ہیں۔ تاہم ابھی بھی جامعہ میں طالبات موجود ہیں جن کی تعداد کے بارے میں متضاد قیاس آرائیاں کی گئی ہیں۔ تاہم منگل کے روز کی حکمت عملی کے سبب کافی … مزید پڑھیں ←

خدا کے لئیے

شعیب منصور کی فلم "خدا کے لئے” کا ویب سائٹ آنلائن ہوگیا ہے۔ پاکستان کی معدوم شدہ فلمی صنعت کے لئے شعیب کی فلم ایک نئی امید لے کر آئی ہے۔ سپریم عشق، الفا براوو چارلی، سنہرے دن اور دل دل پاکستان والے شعیب منصور ایک نہایت باصلاحیت اور مقبول ہدایت کار ہیں۔ خدا کے … مزید پڑھیں ←

طالبان سے بچاؤ کی تدابیر

[ مندرجہ ذیل پوسٹ میں مصنف یہ فرض کرلیتا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کی طالبانائزیشن کا دائرہ وسیع ہورہا ہے اور ملک کے دیگر علاقوں سے بھی ایسی خبریں آرہی ہیں۔ ایسے موقعے پر مصنف اپنے قارئین کو کیا مشورہ دیگا یہ پوسٹ اسی بابت ہے۔ ] طالبانائزیشن کے اس شور شرابے میں اگر … مزید پڑھیں ←

سوتی جاگتی غیرت

عجیب بات یہ ہے کہ جب جب اہل مغرب، جرنیل مشرف سے طالبان اور القاعدہ کے خلاف مزید موثر اقدامات، اور پاکستان میں منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں تب تب لال مسجد کے طلبہ کی حمیت اور غیرت کی رگ پھڑک پھڑک اٹھتی ہے اور وہ اسلام آباد میں مردوں کو فحاشی اور گناہ … مزید پڑھیں ←

شریعت اور جمہوریت

کیا جمہوریت کے ذریعے نفاذِاسلام ممکن ہے؟ (قسط اول، دوئم)۔ لال مسجد کے خطیب عبدالرشید غازی کا مضمون روزنامہ جنگ میں۔ اس مضمون میں عبدالرشید غازی یہ بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ جمہوریت خود خلاف اسلام ہے اس لئے جمہوریت کے ذریعے اسلام کا نفاذ ممکن نہیں۔ وہ لکھتے ہیں: اسلام سیاسی، معاشی، معاشرتی … مزید پڑھیں ←

جنگ کے کارٹونوں میں بہتری

روزنامہ جنگ کے کارٹون سیکشن میں کچھ دن سے بہت بہتری نظر آرہی ہے۔ مزاح کا عنصر بھی بہتر ہوا ہے اور تیز طرار یک سطری کیپشن بھی کافی چست ہوگئے ہیں۔ مجھے خالق خان کے کارٹون بہت پیارے لگتے ہیں۔

بدی کے مقابل پیار کا بٹن

دور پار کی کسی ریاست میں ایک عظیم شہر ہے۔ شہر جو پورا ملک ہے۔ جو حسین تو نہیں، مگر جفاکش ہے، وفا شعار ہے اور لائق بھروسا ہے۔ جو ذمہ دار ہے، بڑا ہے، قدامت، جدت، مشرق اور مغرب کے بیچ میں کھڑا ہے۔ جو ایک پل ہے معاشی خوشحالی کا، خوابوں کا۔ جہاں … مزید پڑھیں ←

آج کو سلام

بارہ مئی کو کراچی کے لوگوں کی ترجیحات بدل گئی ہیں، اب اگر لوگوں کو شہر میں ہونے والے واقعات کی بغیر چھانٹی کی گئی کوریج دیکھنا ہوگی تو وہ جیو نیوز کے بجائے آج ٹی وی کا رخ کریں گے۔ آج ٹی وی نے شہر بھر کے مختلف علاقوں سے لائیو کوریج پیش کی۔ … مزید پڑھیں ←