طالبان کے نقش قدم پر

اسلام آباد میں جامعہ حفصہ نامی ایک مدرسے کی طالبات نے اسلام آباد میں ایک مکان پر دھاوا بول کر تین خواتین کو یرغمال بنالیا جنہیں بعد ازاں مدرسے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے مدرسے کی چار استانیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ مدرسے کے منتظم نے پریس کانفرنس … مزید پڑھیں ←

پاکستان کے قبائلی مسائل

انٹرنیشنل کرائسس گروپ کی رپورٹ جس میں پاکستان کے قبائلی علاقہ جات میں طالبان اثر رسوخ بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ سے ایک اقتباس ترجمہ کررہا ہوں: افغانستان کی جنوب مشرقی سرحد پر واقع پاکستان میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے سات ڈسٹرکٹ میں طالبان اور غیرملکی … مزید پڑھیں ←

باجوڑ کے بعد

باجوڑ اور وزیرستان میں ایسا کیا ہورہا ہے کہ حکومت پاکستان کو اتحادیوں کی مدد سے وہاں بمباری کرنا پڑی۔ جس طرح عید پر دیکھا گیا کہ رویت ہلال کے مسئلے پر متفقہ رویت ہلال کا فیصلہ ماننے کے بجائے سرحد میں لوگوں نے اپنی اپنی عید منائی کچھ اسی قسم کا کام وزیرستان، وانا … مزید پڑھیں ←

مغرب سے معذرت

حیرت ہے کہ پاکستان کے انٹرنیٹ صارفین اب بلاگ اسپاٹ سمیت دیگر ایسی تمام ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں جو محمد ﷺ کے توہین آمیز خاکے شائع کرنے کے الزام میں بلاک کردئیے گئے تھے۔ مجھے تو یہ لبنان پر اسرائیلی حملوں کی طرف سے توجہ ہٹانے کی سازش معلوم ہوتی ہے۔ حیرت کی بات … مزید پڑھیں ←

روانڈا کے قتل عام کے درمیان خدا کی کھوج

ابھی کچھ دیر پہلے ایمیزون ڈاٹ کام پر Immaculee Ilibagiza کی کتاب Left to tell: Discovering God Amidst the Rwandan Holocaust کے بارے میں پڑھا۔ میں روانڈا کے ہولوکاسٹ کے بارے میں کہیں پڑھ چکا تھا مگر اتنی زیادہ معلومات نہ رکھتا تھا۔ اس کتاب کے بارے میں پڑھنے کے بعد میں نے ویکیپیڈیا دیکھا، … مزید پڑھیں ←

پاکستان کا مستقبل جمہوریت ہے۔ بش

جنرل مشرف نے کل صدر بش کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمہوریت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی حکومت پاکستان میں جمہوریت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی وردی سے متعلق آئندہ بھی جو فیصلہ کریں گے وہ آئین پاکستان کے … مزید پڑھیں ←

احتجاج اور حکومتی ڈرامہ

آج جہاں لاہور میں گرفتاریاں اور پولیس کاروائیاں جاری تھی وہیں کراچی میں غیر ملکی نامہ نگاروں (واشنگٹن پوسٹ ، یروشلم پوسٹ)کے مطابق پچیس ہزار سے زائد لوگوں نے پرامن ریلی میں شرکت کی۔ نہ کہیں کوئی توڑ پھوڑ ہوئی نہ پتھراؤ، کوئی جلاؤ گھیراؤ نہیں ہوا اور پولیس نے کسی بھی مقام پر کسی … مزید پڑھیں ←

بلاگ پول کے نتائج

چند روز پہلے میں نے اپنے بلاگ پر ایک پول کروایا تھا جس میں پڑھنے والوں سے پوچھا گیا تھا کہ ڈنمارک میں احتجاج کا مناسب ترین طریقہ کونسا ہے۔ اس سلسلے میں انہیں چار آپشن دئیے گئے تھے۔ جو کہ یقینا کم تھے احتجاج کے چند موثر طریقے جن کا ذکر کل کی پوسٹ … مزید پڑھیں ←

ایک دوسرے ڈنمارک سے ایک خط

یہاں پر ڈنمارک کے شہریوں کی طرف سے ایک خط ہے مسلمان دنیا کے نام۔ اس خط کو اردو کے علاوہ کئی اور زبانوں میں یہاں پڑھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی ہزاروں ڈینش شہریوں کے تبصرہ جات بھی پڑھے جاسکتے ہیں جس میں انہوں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ مشہور مصری بلاگر … مزید پڑھیں ←

احتجاج، کیسے؟

ڈنمارک میں چھپنے والے متعصب کارٹونوں پر احتجاج کا مناسب ترین طریقہ کونسا ہے؟ کارٹون چھاپنے والے ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ ۔ معاشی بائیکاٹ پرامن احتجاجی مظاہرے سفیروں کی طلبی اور یورپ کا سیاسی بائیکاٹ یا یہ کہ اس سارے احمقانہ سلسلے سے لاتعلقی اختیار رکھی جائے۔ ووٹ ڈالنے کے لئیے میرے بلاگ کی … مزید پڑھیں ←