مجھے آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، کہ اب میں صرف بلاگر یا مضمون نگار نہیں رہا بلکہ باقاعدہ ایوارڈ یافتہ مصنف ہوگیا ہوں۔ میری لکھی ہوئی کتاب "دادی جان مصر میں” کو نیشنل بک فاؤنڈیشن نے تیرہ سے سولہ سال کی عمر کے بچوں کے لئے لکھی کتابوں میں … مزید پڑھیں ←
Category: کراچی
کراچی بندر سے تاثرات
ستائیس اور اٹھائیس اکتوبر کی درمیانی رات، یعنی کل، کراچی کے لوگوں نے ایک انتہائی سحر انگیز منظر کا مشاہدہ کیا۔ میں کل شام جب باہر نکلا ہوں تو سامنے ایک بڑا سا چاند آسمان پر دمک رہا تھا۔ میں نے اپنی زندگی میں اتنا حسین منظر نہیں دیکھا تھا۔ یہ چاند تصویر میں اتنا … مزید پڑھیں ←
بے نظیر اچانک زخمیوں کی عیادت
پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیرِاعظم بینظیر بھٹو نے جناح ہسپتال میں اٹھارہ اکتوبر کے بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ یہ محترمہ کا ان کے آبائی شہر کا وطن واپسی کے بعد پہلا دورہ تھا اس دوران انہوں نے لیاری میں ایک کارکن کے گھر جا کر تعزیت … مزید پڑھیں ←
طبل جنگ بچ چکا ہے
بینظیر دبئی میں ہی پریس کانفرنس میں یہ کہہ چکی تھیں کہ ان کی جان کو خطرہ حکومت میں موجود چند عناصر سے ہے جو دہشت گردی کی پشت پناہی کرتے ہیں اور وہ ان کی آمد سے خوفزدہ ہیں۔ بینظیر کو وزیر اعظم اور صدر سے بھی زیادہ سیکیوریٹی پرووائڈ کرنے کا دعوی مضحکہ … مزید پڑھیں ←
حملہ ہو گیا
آخر وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ میں اسوقت گھر میں بیٹھا ہوں۔ کافی دیر سے ایک کے بعد ایمبولینسز کے سائرن سنائی دے رہے ہیں۔ خدشہ حقیقت میں بدل گیا۔ اور حملہ ہو ہی گیا۔ خوف کی فضا ہے، دماغ ماؤف ہے، کچھ لکھنے کے قابل نہیں ہوں۔ دعا کیجئیے!
شہزادی آرہی ہے
جیسے برسات میں پتنگے نکل آتے ہیں۔ اسی طرح جمہوریت کے موسم میں جیالے نکل آتے ہیں۔ آپ سوچتے ہیں کہ اگر ان کی اتنی بڑی تعداد یہیں کہیں موجود تھی تو پہلے کیوں نہ دکھائی دی۔ تو جناب پہلے ایسی ہوا کہاں تھی، پہلے ایسا موسم کہاں تھا۔ اب ہر طرف بینر بندھے ہیں … مزید پڑھیں ←
عید کی خریداریاں
میرے ایک نئے دوست جناب راشد صاحب کی بدولت مجھے عید سے چند دن پہلے شہر بھر کی مارکیٹوں میں گھومنے کا موقع ملا۔ دراصل راشد صاحب عروسی ملبوسات کی ایک معروف بوتیک میں ملازم ہیں۔ عید کے فورا بعد ہونے والی شادیوں کی وجہ سے ان پاس بے تحاشہ آرڈر ہیں۔ راشد صاحب ایک … مزید پڑھیں ←
دوسری منزل (دی سیکنڈ فلور) نامی کافی شاپ ان دنوں کراچی میں ادبی، سماجی تقریبات کا اہم مرکز بنتی جارہی ہے۔ کل وہاں سائبر کرائم بل کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا جس میں بیرسٹر جمیل صاحب نے اپنی پریزینٹیشن پیش کی۔ حکومت پاکستان کا سائبر کرائم بل پاکستان میں بلاگرز، صحافیوں، اداروں اور افراد … مزید پڑھیں ←
میٹروبلاگ کراچی کا منی سیمینار
کراچی میٹروبلاگنگ کی ٹیم کے منی سیمینار کی روداد۔ افسوس کہ میں اس میں شرکت نہ کرسکا اور کچھ نہیں تو ایک گوگل ٹی شرٹ ہی مل جاتی۔ اردو بلاگرز کو بھی اب سنجیدگی سے ایک تقریب کا سوچنا چاہئے۔
دہلی گورنمنٹ اسکول شہری حکومت کی تحویل میں
کراچی شہری حکومت نے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت گورنمنٹ دہلی اسکول کی زمین اور عمارات اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔ اب اگر اسکول کے مالکان عدالت جاتے ہیں تو کراچی کی شہری حکومت مقدمے کی فریق ہوگی۔ تاہم شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ نجی انتظامیہ کو مارکیٹ ویلیو کے حساب سے … مزید پڑھیں ←
برسات کے دن
ابھی کچھ زیادہ عرصے پہلے کی بات نہیں، ایک وقت تھا کہ کراچی میں لوگ بارش کو ترسا کرتے تھے۔ ذرا سی پھوار پڑتے ہی لوگ خوشی سے جھوم اٹھتے تھے۔ ہمارے گھر میں آلو بھرے پراٹھے اور پکوڑے بنائے جاتے تھے۔ لوگ اپنے گھروں میں اونچی آواز پر برسات کے نغمے چلادیتے۔ ملکہ ترنم … مزید پڑھیں ←
مزید کول بوائز ویڈیوز