کراچی میں عدالتی حکم پر دہلی گورنمنٹ اسکولز کی عمارات سیل کردی گئی ہیں۔ اسکول کے سینکڑوں طلباء اور اساتذہ نے کل احتجاج کے دوران سیل توڑ دی۔ طلباء اور اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ یا تو انہیں جلد از جلد متبادل جگہ فراہم کی جائے یا پھر مسئلے کے حل تک درس و تدریس … مزید پڑھیں ←
Category: کراچی
کراچی بندر سے تاثرات
کراچی کے لئے رہنمائے بقا
میٹروبلاگنگ کراچی پر منصور نے کراچی والوں سے ایک سروائیول گائیڈ تیار کرنے کی فرمائش کی۔ چند دلچسپ تبصرہ جات کے تراجم پیش خدمت ہیں۔ ڈاکٹر علوی لکھتے ہیں: جب کراچی میں ہوں تو سب سے بیکار فون لیکر گھومیں تاکہ اگر کہیں آپ کو کوئی موبائل چور روک لے تو اس بات کا امکان … مزید پڑھیں ←
کراچی کی فلمی امیدیں
بی بی سی سے ایک پرانی خبر کراچی: پاکستانی سنیما کی نئی اُمید۔ آپ نے اس صفحے پر بیان کردہ کراچی میں بنی کون کونسی فلمیں دیکھی ہیں؟
آسمان ابھی بھی بادلوں سے ڈھکا ہے اور کسی بھی لمحے برسنے کو ہے۔ ہر طرف سیلاب اور طوفان کے چرچے ہیں اور استغفار کی استدعائیں ہیں۔ کوئی بڑے بڑے سائن بورڈز پر ٹنگی حسینوں کی تصاویر کو قہر الہی کا موجب بتا رہا ہے، تو کوئی حکمرانوں کے اعمال بد کو۔ شہر میں بڑے … مزید پڑھیں ←
جاگتے رہو!
گذشتہ تین دن کراچی کے لوگوں پر ایک عذاب کی طرح گزرے ہیں۔ ہفتے کو کے ای ایس سی کے نامعلوم پاور پلانٹس میں نامعلوم نقص کے سبب پہلے سے موجود بجلی کی کمی میں ایک دم چار سو میگاواٹ کا اضافہ ہوگیا۔ ہفتے کے روز شہر کے تقریبا ہر اہم اور غیر اہم کاروباری … مزید پڑھیں ←
پاکستان، جمہوریت، فوج اور کتابیں
گزشتہ روز میں اپنے بھائی عازب کے ہمراہ چند کتابیں خریدنے اردو بازار گیا۔ تب میں نے محسوس کیا کہ تقریبا تمام کتابوں کی دکانوں پر پاکستان میں جمہوریت اور فوج کے سیاسی کردار پر لکھی گئی تنقیدی کتابیں نمایاں کرکے لگائی گئی ہیں اور سب سے زیادہ فروخت بھی ہورہی ہیں۔ جب میں نے … مزید پڑھیں ←
کہاں جائیں، کیا کریں؟
کراچی میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔ بیچارے بجلی آنے کا انتظار کررہے تھے، لاعلم تھے کہ بجلی انہی پر گرنے کو آرہی ہے۔ جنگ ٹیلیفونک سروے میں کراچی کی عوام نے حصہ لیتے ہوئے اپنی مجبوریوں کی داستان ریکارڈ کرائی۔ ہمیں تو یہ شکایت ہے کہ بجلی آتی … مزید پڑھیں ←
کراچی کا وجود بھی ہوگا؟
بی بی سی اردو بلاگ: کراچی کے شب و روز ۔۔۔کراچی میں آگ برستی گرمی ہے، بجلی کا کئی گھنٹوں نام نشان نہیں، پانی کی بوند کے لیے انتظار ختم نہیں ہوتا اور ہر طرف گندگی کے ڈھیر اور میلوں پر پھیلے ٹریفک جام اور پھر ان کے حصول کے لیے مظاہرے اور احتجاج۔۔۔ نعیمہ … مزید پڑھیں ←
لسانی عصبیت
کچھ دن پہلے میں نے کشور ناہید کے کالم میری زبان کی التجا کا ربط شائع کرا تھا۔ اب انجم انصار اپنے کالم میں کشور ناہید کے کالم کا جواب دیتی ہیں۔ وہ لکھتی ہیں: کشور ناہید کا یہ کہنا کہ اپنی زبان سے خون کی بو آنے لگی ہے سن کر تعجب ہوتا ہے۔ … مزید پڑھیں ←
آگ اور خوف
پرسوں رات میں دکان پر کھڑا تھا۔ بجلی ابھی تھوڑی ہی دیر پہلے جھلک دکھلا کر واپس جا چکی تھی۔ کوئی سوا دس کے قریب کا سماں تھا اور چائے کی طلب محسوس ہورہی تھی۔ سامنے ہوٹل والے کو اشارہ کرنے کو جو ہاتھ اٹھایا تو دیکھا وہاں سب لوگ سامنے والی گلی کی طرف … مزید پڑھیں ←
خریداری کا فیشن ایبل انداز اپنائیے
پلاسٹک کی تھیلیوں پر لگی پابندی اور ان کے بے تحاشا استعمال کو کم کرنے میں حکومت کی مدد کریں۔ اس کام کو ممکن بنانے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ جب آپ خریداری کرنے بازار جائیں تو اپنے ساتھ گھر سے کپڑے یا کاغذ کا تھیلا لے کر جائیں۔ کوئی دکاندار اگر … مزید پڑھیں ←
بےنظیر ہیں ہم
آپ نے بی بی سی اردو پر بےنظیر بھٹو کی کتاب دختر مشرق کے نئے ایڈیشن کی بابت تو پڑھ ہی لیا ہوگا۔ اس نئے باب میں محترمہ دنیا کے موجودہ حالات، دہشت گردی اور پاکستان میں آمریت پر بات کرتی ہیں۔ مگر بدقسمتی سے پاکستانی عوام کو ان ایشوز سے زیادہ دلچسپی ایم کیو … مزید پڑھیں ←