بہادر خاتون جرنلسٹ بندوق کی زد میں

بارہ مئی کو جب پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کی غرض سے عروج ضیاء (میٹروبلاگنگ کی بلاگر اور جرنلسٹ) مزار قائد کی طرف جارہی تھیں تو شرپسندوں نے ان کے سر پر ٹی ٹی پستول رکھ دی۔ ان کا پریس کارڈ دیکھنے پر انہیں جانے دیا گیا۔ یہ سب کچھ پولیس موبائل کی موجودگی … مزید پڑھیں ←

بدی کے مقابل پیار کا بٹن

دور پار کی کسی ریاست میں ایک عظیم شہر ہے۔ شہر جو پورا ملک ہے۔ جو حسین تو نہیں، مگر جفاکش ہے، وفا شعار ہے اور لائق بھروسا ہے۔ جو ذمہ دار ہے، بڑا ہے، قدامت، جدت، مشرق اور مغرب کے بیچ میں کھڑا ہے۔ جو ایک پل ہے معاشی خوشحالی کا، خوابوں کا۔ جہاں … مزید پڑھیں ←

آج کو سلام

بارہ مئی کو کراچی کے لوگوں کی ترجیحات بدل گئی ہیں، اب اگر لوگوں کو شہر میں ہونے والے واقعات کی بغیر چھانٹی کی گئی کوریج دیکھنا ہوگی تو وہ جیو نیوز کے بجائے آج ٹی وی کا رخ کریں گے۔ آج ٹی وی نے شہر بھر کے مختلف علاقوں سے لائیو کوریج پیش کی۔ … مزید پڑھیں ←

بارہ مئی

کل کراچی میں غنڈہ گردی اپنے عروج پر تھی۔ چیف جسٹس کے جلوس کو روکنے کے لئے حکومت سندھ اور متحدہ قومی موومنٹ نے سر دھڑ کی بازی لگادی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے تصادمی منصوبے کے آثار تو تب ہی نظر آنا شروع ہوگئے تھے جب انہوں نے چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر … مزید پڑھیں ←

صبرنامہ

آج اور کل کا دن کراچی میں بہت زیادہ سیاسی گہما گہمی والے دن ہونگے۔ سیاسی جماعتیں، وکلاء اور نامعلوم شرپسند عناصر چیف جسٹس کی کراچی آمد کے موقع پر جلسے جلوس کی تیاریاں کررہے ہیں۔ دونوں جلوسوں میں تصادم کے خطرے کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔ ایک طرف تو سیاسی گرمی ہے، دوسری … مزید پڑھیں ←

ماضی کے خزانے

کہتے ہیں کہ ماضی کے جھروکے، مستقبل کے آئینہ دار ہوتے ہیں۔ اور کتنا صحیح کہتے ہیں۔ روزنامہ جنگ پر ماضی کے خزانے کے عنوان سے ایک سلسلہ چل رہا ہے جس میں پچاس کی دہائی میں شائع شدہ شوکت تھانوی صاحب کے ادارتی مضامین شائع ہورہے ہیں۔ آج کے اخبار میں ان کا بائیس … مزید پڑھیں ←

کے ای ایس سی کا فساد

ویسے تو گرچہ پورے ملک میں ہی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ مگر کراچی لوڈشیڈنگ سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے۔ جہاں ایک طرف تو امتحانات کا سیزن ہے اورطلباء بہت زیادہ پریشان ہیں تو دوسری طرف صنعتکاروں اور تاجروں نے احتجاجا بل نہ ادا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ہر روز اخبارات میں مختلف علاقوں سے … مزید پڑھیں ←

ستائش مشق ستم

ستائش مشق ستم بدخواہوں اور افواہ طرازوں سے دنیا بھری پڑی ہے۔ ذرا کوئی کامیابی کی شاہراہ پر رینگنا شروع ہوا ادھر لوگ فٹ بوٹ پہن اس کی بلند ہمت کو کچلنے آموجود ہوتے ہیں۔ بیچاری کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن جسے شہر کا ہر خاص و عام پیار سے کے ای ایس سی بلاتا ہے … مزید پڑھیں ←

لال مسجد نفاذ شریعت اور تاثرات دیگر

آج کے اخبار روزنامہ جنگ میں مولانا سلیم اللہ خان، صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا مراسلہ شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے وفاق المدارس کا جامعہ حفصہ کی کاروائیوں کے بارے میں موقف بیان کیا ہے۔ جنگ کے اردو سرچ صفحات پر تو میں یہ مضمون نہیں تلاش سکا تاہم اس کی خبر … مزید پڑھیں ←

اتوار بازار میں ایک دن

کل میں اپنے خالو کے ساتھ اتوار بازار گیا تھا۔ کراچی میں اتوار بازار نام کے کئی عارضی بازار لگتے ہیں۔ الگ الگ علاقوں میں لگنے والے یہ اتوار بازار، الگ الگ خصوصیات کے سبب جانے جاتے ہیں۔ نارتھ کراچی میں لگنے والا یہ اتوار بازار گاڑیوں کے لئے مخصوص ہے۔ اتوار بازار میں استعمال … مزید پڑھیں ←

ہمارا کراچی فیسٹیول

ہمارا کراچی فیسٹیول کے سلسلے میں سیٹ اپ کیا گیا ویب سائٹ، ہمارا کراچی۔ ساتھ ہی آپ آرکٹ پر ہمارا کراچی کمیونٹی یا گوگل گروپس پر ہمارا کراچی گروپ میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔ ہمارا کراچی فیسٹیول کے سلسلے میں اتوار کے روز مزار قائد کے اطراف میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا اور … مزید پڑھیں ←

دودھ کی قیمت

ان دنوں اخبارات اور ٹیلیوژن پر کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا بہت چرچا ہے۔ ایک دکاندار ہونے کے ناطے میں نے سوچا کہ اس بارے میں کچھ لکھوں۔ دودھ کی قیمتوں کا تعین کرنا شہری حکومت اور کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا کام ہے نہ کہ دکاندار کا۔ اسلئے حکومت کو … مزید پڑھیں ←