ایک دوسرے ڈنمارک سے ایک خط

یہاں پر ڈنمارک کے شہریوں کی طرف سے ایک خط ہے مسلمان دنیا کے نام۔ اس خط کو اردو کے علاوہ کئی اور زبانوں میں یہاں پڑھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی ہزاروں ڈینش شہریوں کے تبصرہ جات بھی پڑھے جاسکتے ہیں جس میں انہوں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ مشہور مصری بلاگر … مزید پڑھیں ←

احتجاج، کیسے؟

ڈنمارک میں چھپنے والے متعصب کارٹونوں پر احتجاج کا مناسب ترین طریقہ کونسا ہے؟ کارٹون چھاپنے والے ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ ۔ معاشی بائیکاٹ پرامن احتجاجی مظاہرے سفیروں کی طلبی اور یورپ کا سیاسی بائیکاٹ یا یہ کہ اس سارے احمقانہ سلسلے سے لاتعلقی اختیار رکھی جائے۔ ووٹ ڈالنے کے لئیے میرے بلاگ کی … مزید پڑھیں ←

بھارتی اور پاکستانی معاشرے

جیو کے پروگرام پچاس منٹ میں بھارتی ہدایتکار سدھیر، پوجا بھٹ اور اداکار ڈینوموریا آئے۔ موضوع گفتگو پاکستانی مارکیٹ میں ہندوستانی فلموں کی کھلے عام نمائش تھا۔ اس بات سے قطع نظر کہ پاکستان میں ہندوستانی فلموں کی نمائش ہونی چاہئیے یا نہیں، دوران بحث دونوں معاشروں کا تضاد مجھے بہت واضح محسوس ہوا۔ ایک … مزید پڑھیں ←

لاہور میراتھون ریس

لاہور میں آج میراتھون دوڑ ہورہی ہے۔ کوئی چھ مہینے پہلے جب عاصمہ جہانگیر اور دیگر لوگوں نے حقوق انسانی اور آزاد خیالی کے لئیے مخلوط دوڑ کرنا چاہی تھی تو اسی آزاد خیال حکومت نے انہیں حوالات میں ڈال دیا تھا۔ بقول حکومت مجلس کی وارننگ کی وجہ سے نقص امن کا ڈر تھا۔ … مزید پڑھیں ←

گائے بھی کبھی بچھیا تھی

حکومت نے بھارتی چینلوں پر پابندی لگادی مگر چند ڈرامہ سیریز ان دنوں ہمارے شہر کے گلی کوچوں میں چل رہی ہیں۔ ‘گائے بھی کبھی بچھیا تھی’ اور ‘کہانی بکرا بکری کی’۔ حد تو یہ ہے کہ سپر ہائی وے کی بکرا منڈی میں ایک گائے ‘کم کم’ نے بیسٹ گائے کا ایوارڈ بھی جیت … مزید پڑھیں ←

سب سے سستا

دو ایک دن پہلے مقامی اخبارات نے اسٹیٹ بینک کی ایک رپورٹ کی خبر شائع کی۔ خبر کے مطابق تین ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے لوگوں کے لئیے کراچی پاکستان کا سب سے سستا شہر ہے۔ یہ خبر پڑھ کر دکان پر ہمارے ایک گاہگ پوچھنے لگے یار نعمان ایسا کیسے ہوسکتا ہے کیا اسٹیٹ … مزید پڑھیں ←

منافقت کی ایک اور قسم

جناب افتخار احمد اجمل صاحب نے اپنے بلاگ پر ایک پوسٹ لکھی ہے۔ آپ لوگ اندازہ لگا چکے ہونگے کہ میں ایسے موضوعات پر نہیں لکھتا۔ لیکن چند دنوں سے افتخار صاحب کے بلاگ کا معائنہ کرنے کے بعد اور ان پر دئیے گئے تبصرہ جات پڑھنے کے بعد مجھے یہ احساس ہوا کہ اس … مزید پڑھیں ←