دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ

نیویارک ٹائمز پر: پاکستان کے مقامی دہشتگرد، القاعدہ خطرے میں اضافے کا سبب پاکستانی انگریزی اخبار ڈیلی ٹائمز اپنے ادارئے میں لکھتا ہے کہ حملے کرکے جھٹلانا القاعدہ کے لئے کوئی نئی بات نہیں۔ گرچہ محترمہ کو اس بات کا اندازہ تھا کہ القاعدہ اور طالبان کی ٹاپ ہٹ لسٹ پر ان کا نام ہے … مزید پڑھیں ←

تحقیقات

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے سانحے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے: تنظیم کے مطابق ایسی تفتیش کی اہمیت اس لیے بڑھ گئی ہے کہ محترمہ بھٹو نے اپنی ہلاکت سے پہلے کھلے عام حکومت پر الزام لگائے تھے کہ انہیں سیکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی۔ اس کے علاوہ تنظیم … مزید پڑھیں ←

ہماری شہزادی کو قتل کردیا گیا. آخر ظالم، درندے، دہشت کے متوالے کامیاب ہیوگئے. انہوں نے جمہوریت کی ہماری امید کو قتل کردیا. اللہ تو میری والدہ کو صبر دے، اللہ تو پاکستانی قوم کو صبر دے، اللہ تو ہماری شہزادی کے بچوں کو صبر عطا فرما انہیں حوصلہ عطا فرما. یاللہ اس مشکل گھڑی … مزید پڑھیں ←

آپ کا ووٹ

اگر آپ کے گھر میں کوئی دعوت ہو اور سب سے پوچھا جائے کہ اس دعوت میں کن کھانوں کا اہتمام کیا جائے۔ تب آپ چپ رہیں اور اپنی رائے کا اظہار نہ کریں تو یقینا باقی لوگ اپنی مرضی کا اہتمام کرلیں گے۔ کیا اس اہتمام پر آپ کو شکوہ کرنے یا ناپسندیدگی کا … مزید پڑھیں ←

آلودہ قربانی

ہر سال بڑی عید پر میں اسی یاسیت کا شکار ہوتا ہوں۔ مجھے جانوروں کی اس طرح سے کی جانیوالی نمائش، ان کا شہروں میں لایا جانا، گلیوں میں ان کا ذبح کیا جانا، اور پھر ان کے گوشت کو تبرک کی طرح تقسیم کیا جانا اچھا معلوم نہیں ہوتا۔ مجھے اچھا لگتا ہے چھوٹی … مزید پڑھیں ←

قتلِ گل

کراچی میں تہرے قتل کی ایک لرزہ خیز واردات میں ملک کے معروف مصور جناب گل جی، ان کی اہلیہ زرین گل اور گھریلو ملازمہ مردہ پائے گئے ہیں۔ ایک طرف تو ملک کے معروف مصور کا قتل جہاں ایک بڑا قومی نقصان ہے وہیں یہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس کو … مزید پڑھیں ←

پاکستانی امیتابھ بچن

کل شام کی چائے کے بعد ہم سب گھر والے ساتھ ٹی وی دیکھ رہے تھے۔ اب چونکہ پاکستان کے مشہور اور مقبول نیوز چینلز تو بند ہیں لحاظہ ہم بھارتی رقص و موسیقی کے دلچسپ اور تفریح سے بھرپور پروگرامز سے لطف اندوز ہورہے تھے۔ اچھا ہوا صاحب اقتدار صدر محترم جنرل اعلی (بھائی … مزید پڑھیں ←

بے نظیر کا مشن

ٹائم میگزین پر بے نظیر بھٹو کا مشکل ترین مشن: (انگریزی سے اقتباس) اس سے بھی مشکل کام ہوگا واشنگٹن کی توقعات کا انتظام کرنا کہ بے نظیر عسکریت پسندوں کے خلاف مضبوط کاروائی کریں۔ بے نظیر نے دعوی کیا ہے کہ جنرل مشرف نے عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں … مزید پڑھیں ←

طبل جنگ بچ چکا ہے

بینظیر دبئی میں ہی پریس کانفرنس میں یہ کہہ چکی تھیں کہ ان کی جان کو خطرہ حکومت میں موجود چند عناصر سے ہے جو دہشت گردی کی پشت پناہی کرتے ہیں اور وہ ان کی آمد سے خوفزدہ ہیں۔ بینظیر کو وزیر اعظم اور صدر سے بھی زیادہ سیکیوریٹی پرووائڈ کرنے کا دعوی مضحکہ … مزید پڑھیں ←

شہزادی آرہی ہے

جیسے برسات میں پتنگے نکل آتے ہیں۔ اسی طرح جمہوریت کے موسم میں جیالے نکل آتے ہیں۔ آپ سوچتے ہیں کہ اگر ان کی اتنی بڑی تعداد یہیں کہیں موجود تھی تو پہلے کیوں نہ دکھائی دی۔ تو جناب پہلے ایسی ہوا کہاں تھی، پہلے ایسا موسم کہاں تھا۔ اب ہر طرف بینر بندھے ہیں … مزید پڑھیں ←

چاند رات

ملتان میں خواتین چاند رات پر اپنی چوڑیاں اور مہندی دکھا رہی ہیں۔ تصویر: روزنامہ جنگ

عید کی خریداریاں

میرے ایک نئے دوست جناب راشد صاحب کی بدولت مجھے عید سے چند دن پہلے شہر بھر کی مارکیٹوں میں گھومنے کا موقع ملا۔ دراصل راشد صاحب عروسی ملبوسات کی ایک معروف بوتیک میں ملازم ہیں۔ عید کے فورا بعد ہونے والی شادیوں کی وجہ سے ان پاس بے تحاشہ آرڈر ہیں۔ راشد صاحب ایک … مزید پڑھیں ←