اگر آپ کے گھر میں کوئی دعوت ہو اور سب سے پوچھا جائے کہ اس دعوت میں کن کھانوں کا اہتمام کیا جائے۔ تب آپ چپ رہیں اور اپنی رائے کا اظہار نہ کریں تو یقینا باقی لوگ اپنی مرضی کا اہتمام کرلیں گے۔ کیا اس اہتمام پر آپ کو شکوہ کرنے یا ناپسندیدگی کا … مزید پڑھیں ←
Category: سیاست
انتخابات یا بائیکاٹ
پاکستان میں ایمرجنسی، پی سی او اور ججوں کی معطلی کے بعد الیکشن میں حصہ لینا کچھ لوگوں کو بے معنی نظر آتا ہے۔ شاید وہ کسی حد تک صحیح بھی ہیں۔ لیکن سیاسی جماعتوں کے پاس دو راستے ہیں: اول تو یہ کہ وہ الیکشن کا بائیکاٹ کردیں۔ ایسا ہو تو مشرف کے پاس … مزید پڑھیں ←
بے نظیر کا مشن
ٹائم میگزین پر بے نظیر بھٹو کا مشکل ترین مشن: (انگریزی سے اقتباس) اس سے بھی مشکل کام ہوگا واشنگٹن کی توقعات کا انتظام کرنا کہ بے نظیر عسکریت پسندوں کے خلاف مضبوط کاروائی کریں۔ بے نظیر نے دعوی کیا ہے کہ جنرل مشرف نے عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں … مزید پڑھیں ←
بے نظیر اچانک زخمیوں کی عیادت
پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیرِاعظم بینظیر بھٹو نے جناح ہسپتال میں اٹھارہ اکتوبر کے بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ یہ محترمہ کا ان کے آبائی شہر کا وطن واپسی کے بعد پہلا دورہ تھا اس دوران انہوں نے لیاری میں ایک کارکن کے گھر جا کر تعزیت … مزید پڑھیں ←
شہزادی آرہی ہے
جیسے برسات میں پتنگے نکل آتے ہیں۔ اسی طرح جمہوریت کے موسم میں جیالے نکل آتے ہیں۔ آپ سوچتے ہیں کہ اگر ان کی اتنی بڑی تعداد یہیں کہیں موجود تھی تو پہلے کیوں نہ دکھائی دی۔ تو جناب پہلے ایسی ہوا کہاں تھی، پہلے ایسا موسم کہاں تھا۔ اب ہر طرف بینر بندھے ہیں … مزید پڑھیں ←
مشرف کا پاکستان
بی بی سی اردو پر عامر احمد خان لکھتے ہیں: "یہ تو وہی پاکستان ہے جسے میں جانتا ہوں، پہچانتا ہوں، اپنے ہاتھوں کی لکیروں کی طرح۔ یہ وہی فوج ہے جو میری زندگی کی غلام گردش کی محافظ ہے اور اگر وہ چوک بھی جائے تو اسے راہ راست پر لانے کے لیے عدالت … مزید پڑھیں ←
آپ کے سوال کیا ہیں؟
آپریشن سائلنس اپنے اختتام کو پہنچا۔جناب پرویز ہود بھائی چوک ڈاٹ کام پر اپنے مضمون "مزید لال مسجدوں کا تدارک” پر اس بارے میں اظہار خیال کرتے ہیں۔ قدیر، افضل، اجمل، نبیل، اظہر،خالد بھی فکرمند ہیں۔ ڈاکٹر علوی، پاکستانی اسپیکٹیٹر، اسلام آباد میٹروبلاگ کے بلاگر، دیگر کئی انگریزی اور اردو بلاگر، ان سب تحریروں پر … مزید پڑھیں ←
بےنظیر ہیں ہم
آپ نے بی بی سی اردو پر بےنظیر بھٹو کی کتاب دختر مشرق کے نئے ایڈیشن کی بابت تو پڑھ ہی لیا ہوگا۔ اس نئے باب میں محترمہ دنیا کے موجودہ حالات، دہشت گردی اور پاکستان میں آمریت پر بات کرتی ہیں۔ مگر بدقسمتی سے پاکستانی عوام کو ان ایشوز سے زیادہ دلچسپی ایم کیو … مزید پڑھیں ←
بارہ مئی
کل کراچی میں غنڈہ گردی اپنے عروج پر تھی۔ چیف جسٹس کے جلوس کو روکنے کے لئے حکومت سندھ اور متحدہ قومی موومنٹ نے سر دھڑ کی بازی لگادی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے تصادمی منصوبے کے آثار تو تب ہی نظر آنا شروع ہوگئے تھے جب انہوں نے چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر … مزید پڑھیں ←
صبرنامہ
آج اور کل کا دن کراچی میں بہت زیادہ سیاسی گہما گہمی والے دن ہونگے۔ سیاسی جماعتیں، وکلاء اور نامعلوم شرپسند عناصر چیف جسٹس کی کراچی آمد کے موقع پر جلسے جلوس کی تیاریاں کررہے ہیں۔ دونوں جلوسوں میں تصادم کے خطرے کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔ ایک طرف تو سیاسی گرمی ہے، دوسری … مزید پڑھیں ←
آزادی انصاف
میں اپنے دوست شعیب صفدر کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ جنہوں نے عدالتی بحران پر مختلف مواقع پر میرے استسفارات کے جوابات دئے اور میری معلومات میں اضافہ کیا۔ تاہم اس بارے میں ابھی بھی میری رائے ڈیولپ نہیں ہوسکی اور اس پوسٹ کا مقصد بھی یہی ہے۔ جنرل مشرف کا یہ کہنا … مزید پڑھیں ←
منسٹر کے بڑے ہاتھ
وفاقی وزیر قانون جناب محترم وصی ظفر صاحب (ایل ایل بی) کا وائس آف امریکہ پر مباحثہ جس میں انہوں نے دی نیوز کے صحافی انصار عباسی کو بڑے ہاتھوں (اوہ معاف کیجئے گا،) آڑے ہاتھوں لیا۔ ویسے تو مجھے اپنے ملک کی دلیر فوج، اور بہادر و غیور لیگی قیادت پر فخر ہمیشہ سے … مزید پڑھیں ←