کمزور دل والے حضرات اور خواتین یہ ویڈیو نہ دیکھیں تو بہتر ہے۔ اس میں ایک خاتون کو طالبان کے ہاتھوں کوڑے کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں لڑکی کی دلخراش چیخیں اور مدد کی پکار ہم سے کیا فریاد کررہی ہیں؟
Category: دہشت گردی
ٹوئٹر پر لاہور حملے کوریج
ٹوءٹر پر لاہور صورتحال کے لائیو اپڈیٹس
لاہور دہشت گرد حملہ
لاہور میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ۔ انتہائی بے دردی کے ساتھ پولیس جوانوں کا ملک ایک بڑے شہر میں دن دھاڑے قتل عام جاری ہے۔ سیکیوریٹی اداروں کی بے بسی۔ علاقے میں کرفیو نافذ شدید فائرنگ جاری ہے۔ پاک فوج، رینجرز اور ایلیٹ فورسز کا آپریشن جاری۔ حملہ آوروں کی تعداد … مزید پڑھیں ←
سی آئی ڈی کی وارننگ کس نے نظر انداز کی؟
انتہائی جانبدار اور بے حد باخبر صحافی انصار عباسی صاحب نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ پنجاب پولیس کے محکمہ سی آئی ڈی نے حکومت پنجاب کو سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے ممکنہ حملے کے خطرے سے قبل ازوقت آگاہ کردیا تھا۔ مجھے موصوف کی رپورٹ کے متن پر سخت … مزید پڑھیں ←
فول پروف سیکیوریٹی؟
سری لنکن کرکٹ پر حملے سے ایک بات واضح ہوچکی ہے کہ پاکستانی سیکیوریٹی ایجنسیز دنیا کی نااہل ترین سیکیوریٹی ایجنسیز میں سے ایک ہیں۔ پاکستان میں کسی بھی کرکٹ ٹیم کی آمد سے قبل ان سے یہ وعدہ کیا جاتا رہا ہے کہ انہیں کسی سربراہ مملکت کی طرح فول پروف سیکیوریٹی فراہم کی … مزید پڑھیں ←
امن یا شکست
حکومت اور سوات کے شرپسند انتہاپسندوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد، دہشت گردوں نے سوات میں انتظامیہ کو مختصر مدت کے لئے رٹ قائم کرنے کا اختیار دے دیا ہے، بشرطیکہ ان کے مطالبات جو ایک اعلامیئے میں تحریر کئے گئے ہیں ان پر تحریک نفاذ شریعت محمدی کی مرضی کے مطابق عمل ہو۔ … مزید پڑھیں ←
تصادم کی شروعات
جس تصادم کا خطرہ تو وہ بالآخر ہو ہی گیا۔ کراچی کے شہریوں کو اس نازک موقع پر ذمہ داری کے ساتھ ان مسائل سے نمٹنا ہوگا۔ وفاقی حکومت سے کسی بھی مدد کی توقع رکھنا فضول ہے۔ ایم کیو ایم کو خصوصا ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اس موقع پر یہ ضروری … مزید پڑھیں ←
رجسٹریشن، طالبان، پختون، اور کراچی کا مستقبل
میٹروبلاگ کراچی کی بلاگر تزین کو دن دھاڑے کسی طالبان بھائی نے اسلام کے نام پر ہراساں کیا۔ کراچی کے اکثر لوگوں کو شمالی علاقہ جات، صوبہ سرحد اور فاٹا سے آنے والے بے حساب پناہ گزینوں سے کچھ اسی قسم کا خطرہ ہے۔ تزین کی پوسٹ کے فورا بعد کراچی میٹروبلاگ پر ڈاکٹر علوی، … مزید پڑھیں ←
کراچی آنے والوں کی رجسٹریشن ہوگی
صدر زرداری کی کراچی آمد کے موقع پر گورنر ہاوس کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ جیو کی رپورٹ کے مطابق صدر نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ شہر میں نئے آنے والوں کی رجسٹریشن کا کوئی طریقہ کار وضع کرنا ہوگا۔ … مزید پڑھیں ←
طالبان کی عدالت میں
آج کے روزنامہ جنگ کراچی ایڈیشن کے صفحہ اول پر سوات کے طالبان کا ایک سنہرا کارنامہ رقم ہے۔یہی خبر بی بی سی اردو پر بھی موجود ہے۔ سوات میں جاری آپریشن کے باوجود وہاں مقامی طالبان نے چوروں کے ایک گروہ کو شرعی سزا سنائی جو کہ سولہ کوڑے تھے۔ سزا سے پہلے چوروں … مزید پڑھیں ←
دو یا ایک سوال
اردو بلاگستان میں گزشتہ دنوں اٹھنے والے سوالات: ۱۔ کیا طالبان مسلمان ہیں؟ ۲۔ پہلے لڑکیوں کے اسکول نذرِ آتش اور اب۔۔۔
کراچی کی طالبانائزیشن
گذشتہ چند دنوں سے متحدہ قومی موومنٹ نے طالبان طالبان کی دہائی دے رکھی ہے۔ مجھ سے کئی لوگ پوچھ چکے ہیں کہ کیا واقعی کراچی کو طالبانائز کیا جارہا ہے۔ تو سوچا اس موضوع پر اپنی روشن خیالی کے اجالے بکھیر دوں۔ کراچی میں ہمیشہ سے پختون ایک بڑی تعداد میں آباد ہیں۔ اسی … مزید پڑھیں ←