امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ

امریکی انتخابات ساری دنیا کے لئے انتہائی دلچسپی کا باعث ہوتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ انتخابات سے پہلے ہی ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کی دوڑ بھی انتہائی دلچسپ مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔ مقابلہ سنیٹر ہیلیری کلنٹن جو کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی بیوی ہیں اور سینیٹر بیرک اوباما کے … مزید پڑھیں ←

میرا نیا کمپیوٹر

کامران اور عازب کو گھر پر اپنے استعمال کے لئے کمپیوٹر درکار تھا۔ اور جیسا کہ آپ جانتے ہی ہیں (نہیں تو اب جان لیں) کہ میں بڑا مادہ پرست اور لالچی قسم کا انسان ہوں۔ تو میں نے سوچا کہ انہیں اپنا پرانا کمپیوٹر دے کر خود نیا خرید لوں۔ میرا کمپیوٹر پینٹیم تھری … مزید پڑھیں ←

انتخابات یا بائیکاٹ

پاکستان میں ایمرجنسی، پی سی او اور ججوں کی معطلی کے بعد الیکشن میں حصہ لینا کچھ لوگوں کو بے معنی نظر آتا ہے۔ شاید وہ کسی حد تک صحیح بھی ہیں۔ لیکن سیاسی جماعتوں کے پاس دو راستے ہیں: اول تو یہ کہ وہ الیکشن کا بائیکاٹ کردیں۔ ایسا ہو تو مشرف کے پاس … مزید پڑھیں ←

نائیجیریا کے بچے چڑیلوں کے شکاریوں کے نرغے میں

نائیجیریا میں ڈھونگی عیسائی پادری بچوں کو چڑیل اور جادوگرنیاں قرار دیکر سینکڑوں بچوں کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔ بھوت اتارنے کے اس عمل میں غریب والدین سے بھاری معاوضے کے عوض ان بچوں کو درختوں سے باندھنا، مارنا، جلانا اور دیگر طرح کے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یہ کاروبار وہاں اتنا … مزید پڑھیں ←

دہلی کے کھانے

"Eating Out In Delhi"ہیمانشو کمار اس بلاگ پر دہلی کے روایتی کھانوں کی جگہوں کے بارے میں لکھتے ہیں۔ اس بلاگ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں آپ کو دہلی کے ان قدیم کوچوں کا ذکر ملتا ہے جو عموما انٹرنیٹ پر نظر نہیں آتے۔ بھارت کا دارلحکومت ہونے کی وجہ سے دہلی … مزید پڑھیں ←

فاضل مصنف

مجھے آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، کہ اب میں صرف بلاگر یا مضمون نگار نہیں رہا بلکہ باقاعدہ ایوارڈ یافتہ مصنف ہوگیا ہوں۔ میری لکھی ہوئی کتاب "دادی جان مصر میں” کو نیشنل بک فاؤنڈیشن نے تیرہ سے سولہ سال کی عمر کے بچوں کے لئے لکھی کتابوں میں … مزید پڑھیں ←

پاکستانی امیتابھ بچن

کل شام کی چائے کے بعد ہم سب گھر والے ساتھ ٹی وی دیکھ رہے تھے۔ اب چونکہ پاکستان کے مشہور اور مقبول نیوز چینلز تو بند ہیں لحاظہ ہم بھارتی رقص و موسیقی کے دلچسپ اور تفریح سے بھرپور پروگرامز سے لطف اندوز ہورہے تھے۔ اچھا ہوا صاحب اقتدار صدر محترم جنرل اعلی (بھائی … مزید پڑھیں ←

براق کی واپسی

ایمرجنسی کے بعد پولیس والے ہمارے پڑوس میں سے ایک انیس بیس سالہ لڑکے براق کو پکڑ کر لے گئے تھے۔ براق اسلامی جمعیت طلبا کا کارکن تھا اور ایس ایم آرٹس کالج میں جمعیت کا اہم عہدیدار تھا۔ براق کے اچھے کردار اور عمدہ اخلاق کی گواہی محلے کا بچہ بچہ دے گا۔ ہمیشہ … مزید پڑھیں ←

دو سال

اکتوبر کی بائیس تاریخ کو، نعمان کی ڈائری کے دو سال پورے ہوگئے۔ ابتدا میں یہ بلاگ محض روز مرہ کے واقعات قلم بند کرنے کا ایک ذریعہ تھا، لیکن آہستہ آہستہ اس میں نئے موضوعات شامل ہوتے گئے۔ پہلے یہ بلاگ اسپاٹ پر واقع تھا پھر میں نے اسے اس نئے ڈومین پر منتقل … مزید پڑھیں ←

بے نظیر کا مشن

ٹائم میگزین پر بے نظیر بھٹو کا مشکل ترین مشن: (انگریزی سے اقتباس) اس سے بھی مشکل کام ہوگا واشنگٹن کی توقعات کا انتظام کرنا کہ بے نظیر عسکریت پسندوں کے خلاف مضبوط کاروائی کریں۔ بے نظیر نے دعوی کیا ہے کہ جنرل مشرف نے عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں … مزید پڑھیں ←