دھاندلی کے واقعات

میں ووٹ ڈالنے کے لئے دوپہر ڈھائی بجے گھر سے نکلا۔ جب میں اپنے پولنگ اسٹیشن والی سڑک پر پہنچا تو دیکھا کہ وہاں ایم کیو ایم کے علاوہ کسی بھی پارٹی کا پولنگ کیمپ نہیں تھا۔ پولنگ اسٹیشن پہنچا تو وہاں اندر صرف ایم کیو ایم کے پولنگ ایجنٹ موجود تھے۔ بڑی تعداد میں … مزید پڑھیں ←

پولنگ اسٹیشن پر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کی رہنمائی کے لئے یہ ویڈیو جاری کیا ہے:

ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ بمقابلہ ایم کیو ایم

افتخار نے اپنے بلاگ پر پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ کی حمایت کی ہے اور قارئین سے انہیں ووٹ دینے کی فرمائش کی ہے۔ جو میرے خیال میں دیگر صوبوں میں رہنے والوں کے لئے ایک بہترین آپشن ہے۔ کیوں کہ ان کی جیت کا امکان ہے اور وہ اچھا مقابلہ کررہے ہیں تو جتنے … مزید پڑھیں ←

دی گریٹ ڈیبیٹ

آج شام جیو ٹی وی پر الیکشن کے سلسلے کا پروگرام گریٹ ڈیبیٹ کچھ دیر دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ اس پروگرام میں پاکستان کی چھ بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندے مختلف امور پر اپنی پارٹی کا موقف بیان کرتے ہیں۔ اس سے پہلے میں اس سلسلے کا ایک اور پروگرام دیکھ چکا ہوں جو کہ … مزید پڑھیں ←

درختوں کے قتل کی سزا

کراچی میں ان دنوں شہر میں بڑھتے ہوئے آتشزدگی کے واقعات پر تشویش بڑھتی جارہی ہے۔ گورنر صاحب اور سٹی ناظم سر جوڑ کر بیٹھے کہ کیا کریں۔ فائر ڈیپارٹمنٹ نے ان واقعات کا الزام موسم پر دھر دیا۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم وہی کاٹ رہے ہیں جو ہم نے بویا ہے۔ نعمان کی … مزید پڑھیں ←

دہشت، انتہاپسندی اور ویلنٹائن ڈے

دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے منایا جارہا ہے۔ کراچی میں پھولوں، تحائف اور ویلنٹائن کارڈز کی فروخت زوروں پر ہے۔ خود راقم نے۔ آہم آہم۔۔۔ تاہم چند ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں محبت کرنے والے لوگ بالکل پسند نہیں۔ وہ آدمی اور عورت، لڑکا اور لڑکی کے درمیان محبت کے اظہار کو مغربی تہذیبی یلغار … مزید پڑھیں ←

ہمارے حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ امیدوار برائے رکنیت قومی اسمبلی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کا ویب سائٹ۔ ڈاکٹر بیگ کے مقابل متحدہ قومی موومنٹ کی نامزد کردہ امیدوار بیگم خوش بخت شجاعت الیکشن لڑرہی ہیں۔ جماعت اسلامی کے بائیکاٹ کے سبب اس بات کا قوی امکان ہے کہ خوش بخت شجاعت … مزید پڑھیں ←

حافظ قرآن بچوں کے مسائل

شاکر نے اپنے بلاگ پر ایک بھاگے ہوئے بچے کی سرگزشت بیان کی ہے۔ اس بچے کی کہانی یہ تھی کہ گھر والے اسے حافظ قرآن بنانا چاہتے تھے۔ وہ گھر والوں کی خواہش دلجمعی سے پوری کرنے کی اپنی سی کوشش بھی کرتا تھا مگر مدرسے کے قاری صاحب کے متشدد روئیے نے اسے … مزید پڑھیں ←

امید کا فسانہ

امید آزادی ایک ایرانی بلاگر ہیں جو فارسی اور انگریزی میں لکھتے ہیں۔ ان دنوں یہ امریکی شہر اٹلانٹا کے ایک ہائی اسکول کے طالبعلم ہیں۔ انہوں نے شہید جمہوریت محترمہ کے بیٹے بلاول کے بارے میں ایک افسانہ لکھا ہے۔ یہ افسانہ جس کا عنوان بلاول کا جنون ہے امید نے اپنی ورلڈ لٹریچر … مزید پڑھیں ←

مشورہ درکار ہے !

یہ تحریر وقار علی روغانی نے لکھی ہے۔ اسے یہاں اس لئے شائع کیا جارہا ہے تاکہ آپ وقار کے دوست کو مشورہ دے سکیں۔ ) ویبلاگز اب صرف ذاتی ڈائری نہیں رہے بلکہ اب یہ رابطے کا ذریعہ ہیں ۔ اسی کے توسط سے ہم ایک دوسرے سے آشنا ہوئے اور ایک دوسرے کی … مزید پڑھیں ←

مناہل کی چالاک دوست

کل ہماری ایک رشتے دار جو کہ میری بہن عینی کی دوست بھی ہیں، اپنے بچوں کے ہمراہ ہمارے گھر آئیں۔ ان کی چھوٹی بیٹی عمائمہ میری بھانجی مناہل کے ساتھ کی ہے اور اس کی دوست بھی۔ لیکن یہ بچی (ماشاءاللہ) ہماری مناہل کے مقابلے میں بہت چالاک ہے۔ اس نے آتے ہی مناہل … مزید پڑھیں ←

شاکر کے ورڈپریس کا ترجمہ مکمل کردینے کے اعلان کے بعد، اب نعمان کی ڈائری کے پس پردہ اردو ورڈپریس چل رہا ہے۔ اور بہت مزہ آرہا ہے۔