مدد کا موقع

گوگل نے اپنی دسویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پروجیکٹ "Project 10100” کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے میں انہوں نے آپ سے درخواست کی ہے کہ اگر آپ کے ذہن میں کوئی دنیا کو بدل ڈالنے والا خیال ہے، کوئی ایسا خیال جو ہزاروں لاکھوں لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لائے، تو آپ … مزید پڑھیں ←

وطن بدر کی واپسی

اگر آپ چپاتی مسٹری پڑھتے ہیں تو غالبا آپ یہ مضمون پہلے ہی پڑھ چکے ہیں۔ نہیں تو اب پڑھئے۔ وطن بدر کی واپسی۔ مضمون نگار محمد حنیف، ناول A Case of Exploding Mangoes کے مصنف ہیں ایک عشرہ برطانیہ میں رہ کر اب پاکستان لوٹ آئے ہیں۔ کراچی میں مکان کی تلاش کے دوران … مزید پڑھیں ←

جوان اور عرب – مسجدوں اور مے خانوں کی سرزمین میں

طالبان کی عدالت میں

آج کے روزنامہ جنگ کراچی ایڈیشن کے صفحہ اول پر سوات کے طالبان کا ایک سنہرا کارنامہ رقم ہے۔یہی خبر بی بی سی اردو پر بھی موجود ہے۔ سوات میں جاری آپریشن کے باوجود وہاں مقامی طالبان نے چوروں کے ایک گروہ کو شرعی سزا سنائی جو کہ سولہ کوڑے تھے۔ سزا سے پہلے چوروں … مزید پڑھیں ←

رمضان کی برکتیں

پڑھا تھا کہ مغربی ممالک میں تہواروں کے موقعوں پر خصوصی سیل لگتی ہیں اور عوام جی بھر کر زیادہ سے زیادہ شاپنگ کرتے ہیں۔ بعد میں پتہ چلا کہ لوٹ مار میں مغربی دکاندار ہمارے دکانداروں سے دس قدم آگے ہی ہیں، بالکل ایسے جیسے وہ ہر میدان میں ہم سے سو قدم آگے … مزید پڑھیں ←

کراچی درخشاں ماضی کی طرف رواں دواں

پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی غاروں کے دور میں واپس داخل ہوگیا ہے۔ اس کے بعد کیا؟ اگر ہمارا وقت مستقبل کے بجائے ماضی کی طرف بڑھ رہا ہے تو شاید کچھ دنوں بعد ہم ہاتھوں میں بھالے اٹھائے خوراک کی تلاش میں جنگلوں کا رخ کرنے والے ہیں۔ تصویر: روزنامہ جنگ کراچی … مزید پڑھیں ←

پاکستان کی کردارکشی کا حصہ نہ بنیں

آصف زرداری کے انتخاب پر شور مچا ہے کہ یہ لٹیرا، رشوت خور، بددیانت، سیاستدان کیسے صدر پاکستان بن گیا۔ میں نے گزشتہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا تھا مگر ووٹ دینے کی وجہ آصف زرداری کی عظیم قائدانہ صلاحیتیں بالکل نہ تھی۔ لیکن مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ آصف زرداری … مزید پڑھیں ←

Wonderful Life is a song by British band Black first released in 1985. Black was the musical vehicle of song writer Colin Vearncombe. His life’s personal events inspired him write this song. Lyrics Here I go out to sea again The sunshine fills my hair And dreams hang in the air Gulls in the sky … مزید پڑھیں ←

دو یا ایک سوال

اردو بلاگستان میں گزشتہ دنوں اٹھنے والے سوالات: ۱۔ کیا طالبان مسلمان ہیں؟ ۲۔ پہلے لڑکیوں کے اسکول نذرِ آتش اور اب۔۔۔

کراچی کی طالبانائزیشن

گذشتہ چند دنوں سے متحدہ قومی موومنٹ نے طالبان طالبان کی دہائی دے رکھی ہے۔ مجھ سے کئی لوگ پوچھ چکے ہیں کہ کیا واقعی کراچی کو طالبانائز کیا جارہا ہے۔ تو سوچا اس موضوع پر اپنی روشن خیالی کے اجالے بکھیر دوں۔ کراچی میں ہمیشہ سے پختون ایک بڑی تعداد میں آباد ہیں۔ اسی … مزید پڑھیں ←

اردو بلاگستان پر ایک مضمون

اس مہینے کا ماہنامہ اسپائڈر میگزین خریدئیے اور پڑھئے ناچیز کا اردو بلاگستان کے بارے میں لکھا ہوا مضمون۔ جس میں موجودہ اردو بلاگستان کا ایک مختصر سا جائزہ پیش کیا گیا ہے اور اس بات کا جائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے کہ کیوں اردو میں بلاگنگ اتنی عام نہیں جتنا اسے ہونا … مزید پڑھیں ←

کہ ساون آیا

ہمارے شہر میں بارش ہونا جسٹس افتخار چوہدری کے جلوس سے زیادہ بڑی خبر ہے۔ کل شام جو موسلا دھار بارش ہوئی تو صبح کے اخبار کی مرکزی شہ سرخی بارش کی خبر تھی۔ اخبار میں اتنی تصاویر جسٹس افتخار چوہدری کی نہیں تھیں جتنی بارش کی تھیں۔ وکیلوں پر اگر ایم کیو ایم والے … مزید پڑھیں ←