کراچی سستا ترین شہر

اکناموسٹ نے کراچی کو کاسٹ آف لونگ کے لحاظ سے دنیا بھر کے بڑے شہروں میں سب سے سستا قرار دیا ہے۔ بذریعہ کراچی میٹروبلاگ اس سے پہلے سال دو ہزار پانچ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ایسی ہی ایک رپورٹ شائع کی تھی۔ جس کے مطابق کم آمدنی والے افراد کے لئے … مزید پڑھیں ←

سی آئی ڈی کی وارننگ کس نے نظر انداز کی؟

انتہائی جانبدار اور بے حد باخبر صحافی انصار عباسی صاحب نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ پنجاب پولیس کے محکمہ سی آئی ڈی نے حکومت پنجاب کو سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے ممکنہ حملے کے خطرے سے قبل ازوقت آگاہ کردیا تھا۔ مجھے موصوف کی رپورٹ کے متن پر سخت … مزید پڑھیں ←

فول پروف سیکیوریٹی؟

سری لنکن کرکٹ پر حملے سے ایک بات واضح ہوچکی ہے کہ پاکستانی سیکیوریٹی ایجنسیز دنیا کی نااہل ترین سیکیوریٹی ایجنسیز میں سے ایک ہیں۔ پاکستان میں کسی بھی کرکٹ ٹیم کی آمد سے قبل ان سے یہ وعدہ کیا جاتا رہا ہے کہ انہیں کسی سربراہ مملکت کی طرح فول پروف سیکیوریٹی فراہم کی … مزید پڑھیں ←

امن یا شکست

حکومت اور سوات کے شرپسند انتہاپسندوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد، دہشت گردوں نے سوات میں انتظامیہ کو مختصر مدت کے لئے رٹ قائم کرنے کا اختیار دے دیا ہے، بشرطیکہ ان کے مطالبات جو ایک اعلامیئے میں تحریر کئے گئے ہیں ان پر تحریک نفاذ شریعت محمدی کی مرضی کے مطابق عمل ہو۔ … مزید پڑھیں ←

کراچی بین الاقوامی کتب میلہ

کل سے ایکسپو سینٹر کراچی میں چوتھا بین الاقوامی کراچی کتب میلہ شروع ہورہا ہے جو تیس دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس میلے میں ملکی اور غیرملکی ناشرین بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔ افسوس کے بھارت کے ایک سرکاری ادارے نے اپنی حکومتی پالیسی کے تحت شرکت سے انکار کردیا ہے۔ تاہم بھارت … مزید پڑھیں ←

مورخ

میں آجکل ایلزیبیتھ کوستووا کا ناول The Historian پڑھ رہا ہوں۔ ہارر اور فینٹیسی صنف کے ناولوں میں اچھی نثر انتہائی ضروری ہے۔ ایک تصوراتی دیومالائی دنیا کو الفاظ کے ذریعے قاری کے ذہن کے پردے پر بکھیرنا ایک پیچیدہ عمل ہے۔ انگریزی میں اسٹیفین کنگ اور این رائس کے یہاں ہمیں یہ ہنر کمال … مزید پڑھیں ←

تصادم کی شروعات

جس تصادم کا خطرہ تو وہ بالآخر ہو ہی گیا۔ کراچی کے شہریوں کو اس نازک موقع پر ذمہ داری کے ساتھ ان مسائل سے نمٹنا ہوگا۔ وفاقی حکومت سے کسی بھی مدد کی توقع رکھنا فضول ہے۔ ایم کیو ایم کو خصوصا ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اس موقع پر یہ ضروری … مزید پڑھیں ←

رجسٹریشن، طالبان، پختون، اور کراچی کا مستقبل

میٹروبلاگ کراچی کی بلاگر تزین کو دن دھاڑے کسی طالبان بھائی نے اسلام کے نام پر ہراساں کیا۔ کراچی کے اکثر لوگوں کو شمالی علاقہ جات، صوبہ سرحد اور فاٹا سے آنے والے بے حساب پناہ گزینوں سے کچھ اسی قسم کا خطرہ ہے۔ تزین کی پوسٹ کے فورا بعد کراچی میٹروبلاگ پر ڈاکٹر علوی، … مزید پڑھیں ←

کراچی آنے والوں کی رجسٹریشن ہوگی

صدر زرداری کی کراچی آمد کے موقع پر گورنر ہاوس کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ جیو کی رپورٹ کے مطابق صدر نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ شہر میں نئے آنے والوں کی رجسٹریشن کا کوئی طریقہ کار وضع کرنا ہوگا۔ … مزید پڑھیں ←

ناظم کراچی کا شوق مشہوری

اس میں کوئی شک نہیں کہ مصطفی کمال ایک بہترین ناظم ہیں اور ان کے دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں نے شہر کو ایک نئی شکل دی ہے۔ لیکن ہمارے مئیر صاحب کو لگتا ہے خود ستائشی کا مرض لاحق ہوگیا ہے۔ اس مرض میں مبتلا ہوکر وہ یہ دعوی کر بیٹھے کہ ایک … مزید پڑھیں ←

اسٹیفینی مائر کے مشہور ناول Twilight پر مبنی فلم نومبر میں جاری ہورہی ہے، اگر آپ نے یہ سیریز نہیں پڑھی ہے تو فلم کا ٹریلر دیکھیں۔ اسٹیفینی مائر اس دہائی کی این رائس تو نہیں۔ لیکن یہ ناول تمام مسالہ جات کے ساتھ ہارر یا ویمپائر طرز کے ناولوں کو چاہنے والوں کو ضرور … مزید پڑھیں ←

غیر ذمہ دارانہ بلاگنگ اور پروپگینڈا

میں پہلے ہی اس بارے میں لکھ چکا ہوں۔ روزنامہ نیشن نے صدر زرداری کے اسپیلنگ مسٹیکس والی تصاویر کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔ بشکریہ پاکستانی گپو۔ ویسے اس کی ضرورت نہیں تھی۔ کوئی چوتھی جماعت کا بچہ بھی بتا سکتا تھا کہ صدر زرداری کا اتنے عام الفاظ کی ہجے غلط لکھنے کا … مزید پڑھیں ←