کل سے اب تک بلاگ اسپاٹ جاری کرو تحریک میں کافی شدت آئی ہے خصوصا بی بی سی کی رپورٹ اور بی بی سی اردو کی کوریج کے بعد۔ پاکستان کے انگریزی بلاگرز نے اپنے بلاگز پر لکھنا شروع کردیا ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے اور پی ٹی اے کو جلد از جلد بلاک ہٹانے … مزید پڑھیں ←
Category: آزادی
انتخاب کی آزادی، عمل کی آزادی، علم کی آزادی، آزادی کی محافظت کی آزادی۔
بلاگ بلاک کیوں؟
نعمان کی ڈائری کی تازہ ترین انٹری اب بی بی سی اردو پر پڑھی جاسکتی ہے۔ بی بی سی اردو پاکستان میں بلاگ اسپاٹ کو بلاک کئیے جانے کی خصوصی کوریج کررہا ہے۔ قارئین سے التماس ہے کہ وہ بی بی سی اردو کے اس فورم پر تشریف لاکر اس سوال کا جواب دیں: بلاگ … مزید پڑھیں ←
کیا آپ کی آواز زندہ ہے؟
جیسا کہ آپ سب جان چکے ہیں کہ حکومت پاکستان نے بلاگ اسپاٹ پر ہوسٹ کئیے گئے تمام بلاگ پاکستان میں رہنے والے انٹرنیٹ استعمال کنندگان کے لئیے ناقابل رسائی بنادئیے ہیں۔ مختلف فورمز پر پاکستانی بلاگر اس بارے میں اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ چند ایک کا خیال ہے کہ سرکاری ادارے … مزید پڑھیں ←
مشکل کشا بابا گوگل کیلیفورنیا والے
بلاگ اسپاٹ پر ہوسٹڈ بلاگ وزٹ کرنے کے آسان طریقے: پاکستان میں موجود ایسے قارئین جو بلاگ اسپاٹ پر ہوسٹ کئیے گئے بلاگ وزٹ نہ کرپارہے ہوں وہ درج ذیل طریقوں پر عمل کرکے اس رکاوٹ کو عبور کرسکتے ہیں۔ بلاگ کی آر ایس ایس فیڈ بلاگ لائنز یا کسی دوسرے ویب بیسڈ آر ایس … مزید پڑھیں ←
بلاگ اسپاٹ پاکستان میں بلاک
پاکستان میں بلاگ اسپاٹ کو حکومت نے بلاک کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے چند دن سے بلاگرز کی ایک بڑی تعداد پاکستان سے بلاگ اسپاٹ کو ایکسس کرنے میں مسلسل ناکام ہے۔ تاہم بلاگر بالکل صحیح کام کررہا ہے اور بلاگرز ابھی بھی بلاگنگ کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں بلاگرز کو مشترکہ حکمت … مزید پڑھیں ←
میں بلاگستانی
خاکسار کے بلاگ کا تذکرہ دیگر اردو بلاگز کے ساتھ بی بی سی اردو پر۔ بی بی سی پر میرے بلاگ کا لنک آنے سے مجھے رات ایک بجے سے چھ ای میلز آچکی ہیں۔ ایک صاحب احتشام نے رومن اردو میں تبصرہ بھی کیا ہے۔ ایک اور صاحب امجد شیخ نے فیض احمد فیض … مزید پڑھیں ←
احتجاج اور حکومتی ڈرامہ
آج جہاں لاہور میں گرفتاریاں اور پولیس کاروائیاں جاری تھی وہیں کراچی میں غیر ملکی نامہ نگاروں (واشنگٹن پوسٹ ، یروشلم پوسٹ)کے مطابق پچیس ہزار سے زائد لوگوں نے پرامن ریلی میں شرکت کی۔ نہ کہیں کوئی توڑ پھوڑ ہوئی نہ پتھراؤ، کوئی جلاؤ گھیراؤ نہیں ہوا اور پولیس نے کسی بھی مقام پر کسی … مزید پڑھیں ←
بلاگ پول کے نتائج
چند روز پہلے میں نے اپنے بلاگ پر ایک پول کروایا تھا جس میں پڑھنے والوں سے پوچھا گیا تھا کہ ڈنمارک میں احتجاج کا مناسب ترین طریقہ کونسا ہے۔ اس سلسلے میں انہیں چار آپشن دئیے گئے تھے۔ جو کہ یقینا کم تھے احتجاج کے چند موثر طریقے جن کا ذکر کل کی پوسٹ … مزید پڑھیں ←
ایک دوسرے ڈنمارک سے ایک خط
یہاں پر ڈنمارک کے شہریوں کی طرف سے ایک خط ہے مسلمان دنیا کے نام۔ اس خط کو اردو کے علاوہ کئی اور زبانوں میں یہاں پڑھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی ہزاروں ڈینش شہریوں کے تبصرہ جات بھی پڑھے جاسکتے ہیں جس میں انہوں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ مشہور مصری بلاگر … مزید پڑھیں ←
احتجاج، کیسے؟
ڈنمارک میں چھپنے والے متعصب کارٹونوں پر احتجاج کا مناسب ترین طریقہ کونسا ہے؟ کارٹون چھاپنے والے ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ ۔ معاشی بائیکاٹ پرامن احتجاجی مظاہرے سفیروں کی طلبی اور یورپ کا سیاسی بائیکاٹ یا یہ کہ اس سارے احمقانہ سلسلے سے لاتعلقی اختیار رکھی جائے۔ ووٹ ڈالنے کے لئیے میرے بلاگ کی … مزید پڑھیں ←
بھارتی اور پاکستانی معاشرے
جیو کے پروگرام پچاس منٹ میں بھارتی ہدایتکار سدھیر، پوجا بھٹ اور اداکار ڈینوموریا آئے۔ موضوع گفتگو پاکستانی مارکیٹ میں ہندوستانی فلموں کی کھلے عام نمائش تھا۔ اس بات سے قطع نظر کہ پاکستان میں ہندوستانی فلموں کی نمائش ہونی چاہئیے یا نہیں، دوران بحث دونوں معاشروں کا تضاد مجھے بہت واضح محسوس ہوا۔ ایک … مزید پڑھیں ←
لاہور میراتھون ریس
لاہور میں آج میراتھون دوڑ ہورہی ہے۔ کوئی چھ مہینے پہلے جب عاصمہ جہانگیر اور دیگر لوگوں نے حقوق انسانی اور آزاد خیالی کے لئیے مخلوط دوڑ کرنا چاہی تھی تو اسی آزاد خیال حکومت نے انہیں حوالات میں ڈال دیا تھا۔ بقول حکومت مجلس کی وارننگ کی وجہ سے نقص امن کا ڈر تھا۔ … مزید پڑھیں ←