تعصب کا بھانڈا

کل جماعت اسلامی کے تشدد پسند، طالبان پسند، دہشت کے دلدادہ اور ٹیررسٹوں کے ٹرینی رہنما جناب لیاقت بلوچ صاحب نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ سانحہ عاشورہ کا بھانڈا ایک برطانوی جریدے نے پھوڑ دیا ہے۔ بھانڈا جو پھوڑا گیا ہے وہ یہ ہے کہ جی امریکہ، اسرائیل اور ہندوستان کے گٹھ جوڑ کے … مزید پڑھیں ←

سانحہ کراچی چند حقائق

چند دن پہلے میں شعیب بھائی سے چیٹ کے دوران پوچھ رہا تھا کہ کراچی کو دہشت گردوں نے نظر انداز کیوں کررکھا ہے؟ انہوں نے اس کے ڈانڈے بلیک واٹر، ایم کیو ایم، امریکا، بھارت اور اسرائیل سے جا ملائے۔ کہ چونکہ ایم کیو ایم اس معاہدے کا حصہ ہے تو ان کی عمل … مزید پڑھیں ←

اے میرے بابا جاں

ہاتھ کانوں پہ ہیں نیل گالوں پہ ہیں اور نشاں جو سکینہ کے شانوں پہ ہیں ہر نشان سے یہی آرہی ہے صدا بابا جاں بابا جاں کل تھی ماں آج میں بھی ہوں دربار میں مثل زہرا کھڑی ہوں میں اغیار میں اس طرف ہے شقی اس طرف رہ گئیں بےپدر بیٹیاں ایسا خطبہ … مزید پڑھیں ←

صدر بھگاؤ ملک بچاؤ پروپگینڈہ

روزنامہ جنگ پر سلیم صافی لکھتے ہیں: زرداری صاحب کے سیاسی گناہوں کی فہرست بڑی لمبی ہے لیکن یہ جو این آراو کی چھری سے انہیں ذبح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ‘ اسے زیادتی کے سوا کوئی اور نام نہیں دیا جاسکتا ؟ آخر این آر او میں ان کا کیا کردار ہے؟ … مزید پڑھیں ←

ایک بٹن کا فرق

جب کہ ہمارے ملک میں معرکہ خیر و شر بپا ہے، ہر طرف آگ اور خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔ کسمپرسی اور افلاس کا دور دورہ ہے۔ ایسے میں ہمارے پڑوسی ملک بھارت کے ٹیلیوژن کے رئیلیٹی سے بے حد دور رئیلیٹی شوز دلوں کا بڑا سہارا ہیں۔ ایک ٹی وی شو جو آجکل … مزید پڑھیں ←

ابنٹو کارمک کوآلا پر ایک نظر

ابنٹو کا اگلا نسخہ، ابنٹو نو اعشاریہ دس المعروف کارمک کوآلا اگلے چند دن میں جاری ہونے والا ہے۔ میں نے اس کا بیٹا نسخہ اتارا اور آزمایا ہے۔ یک سطری رائے دوں تو کارمک کوآلا، نہ صرف ابنٹو بلکہ آج تک میں نے جتنی بھی لینکس ڈسٹروز آزمائی ہیں ان سب میں بہترین ہے۔ … مزید پڑھیں ←

وزیرستان کی لڑائی

پاکستان کی افواج نے تیس ہزار جوانوں کے ساتھ پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقہ جات میں آپریشن شروع کردیا ہے۔ اس آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹر، لڑاکا طیارے، بھاری توپخانے اور دیگر اسلحہ استعمال کیا جارہا ہے۔ پاکستان آرمی کے مد مقابل اندزا دس ہزار کے قریب طالبان اور القاعدہ جنگجو ہونگے۔ پاکستانی … مزید پڑھیں ←

کمرشل بریک

عدلیہ کی آزادی اور مشرف کی مفروری جیسی شاندار فلموں کے خالق ۔ ۔ ۔ دی گریٹ ڈیبیٹ ۔ ۔ ۔ میرے مطابق۔ ۔ ۔ کیپیٹل ٹاک ۔ ۔ ۔ اور آج کامران کے ساتھ ۔ ۔ ۔ کے مصنف آسکر ایوارڈ یافتہ ٹی وی چینل ۔۔۔ اب پیش کرتا ہے: کیری لوگر پریمئر لیگ۔ … مزید پڑھیں ←

آج کے اخبار سے

روزنامہ جنگ پر کالم نویس انور غازی نے آج لاعلمی اور بے تکی معلومات پر مبنی صحافت کی انتہا کردی ہے۔ موصوف نے بلیک واٹر کو فری مینسنز سے جا ملایا ہے اور یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ فری میسنز ایک یہودی تنظیم ہے۔ جسے پاکستان میں جنرل ضیاء کے دور میں بین … مزید پڑھیں ←

افسانوی کالم نگاری پر کچھ مزید

نئے جہادی لٹریچر کے جواب میں اردو بلاگستان کے متنازعہ تبصرہ نگار عبداللہ نے ایک تبصرہ شامل کیا ہے۔ یہ تبصرہ انصار عباسی کے کالم کی صنف یعنی افسانوی، تخلیقی، پروپگینڈہ کی طرز پر ہی لکھا گیا ہے۔ عبداللہ کے تبصرے میں بھی شوق شہادت سے سرشار ایک نوجوان اور ایک ماں کے کردار ہیں۔ … مزید پڑھیں ←

نیا جہادی لٹریچر

پاکستان کے سب سے زیادہ شائع ہونے والے، اور پڑھے جانے والے روزنامہ جنگ کراچی، اور انٹرنیٹ ایڈیشنز پر انصار عباسی کا مضمون۔ بقول ان کے یہ مضمون ایک پمفلٹ کے مندرجات پر مبنی ہے جو انہیں کسی ذریعے سے ملا۔ ان کا دعوی ہے کہ یہ پمفلٹ کسی جہادی کی ماں نے تحریر کیا … مزید پڑھیں ←

ڈین براؤن: گمشدہ علامت بے تکے کوڈ اور گھسی پٹی تھیوریز

ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک شہر کے باہر چھوٹی سی بستی میں ایک بدصورت بڑھیا رہا کرتی تھی۔ بیچاری بڑھیا کی مصیبت یہ تھی کہ وہ لوگوں میں گھلنا ملنا چاہتی تھی مگر کوئی اسے پسند نہ کرتا تھا۔ اب وہ اس نئے شہر میں آئی تھی اور یہ سوچ کر کہ لوگ اس … مزید پڑھیں ←