ڈان براؤن: گمشدہ علامت

آج دنیا بھر میں ڈان براؤن کی کتاب "The lost symbol” جاری ہوگئی ہے۔ پاکستان میں یہ کتاب لبرٹی بک اسٹور پر دستیاب ہے۔ میں آج ہی یہ ناول خرید لایا ہوں اور اب سحری تک مزے سے لیٹ کر پڑھوں گا۔ کتاب کی کہانی فری میسنری کے اردگرد گھومتی ہے۔ اگر آپ نے نکولس … مزید پڑھیں ←

بانٹنے کا کلچر بند کریں۔ مانگنے کا کلچر بند کریں

آج کراچی میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ جانے سے چودہ خواتین ہلاک ہوگئیں۔ یہ ایک بہت ہی غمناک سانحہ ہے۔ میرے بچپن کے دنوں میں جب ہم خبروں میں قحط زدہ افریقی ممالک کے عوام کو راشن کے لئے قطاروں میں کھڑے اور ٹوٹے پھوٹے برتنوں میں جانوروں کی طرح کھاتے … مزید پڑھیں ←

شریف میڈیا کی عجیب منطق

جبکہ جیو ٹیلیوژن کے چند صحافی شد و مد سے شریف برادران اور کمپنی کے آئی ایس آئی سے گٹھ جوڑ کے ذریعے سیاستدانوں کو خریدنے کے اسکینڈل کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایسے میں روّف کلاسرا اپنے کالم "دولت مندی اور جرم کا رشتہ” میں میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ہمارے … مزید پڑھیں ←

ایمان ہے رمضان

پاکستان میں رمضان کے مہینے میں مختلف قسم کے گیت اور نعتوں کے خصوصی البم جاری کرے جاتے ہیں۔ نعت خوانی یا مذہبی نغمہ سرائی ایک نہایت منافع بخش انڈسٹری ہے۔ ہر سال لاکھوں روپے ان نعتوں، حمد، قوالیوں اور گیتوں کی ریکارڈنگ پر خرچ کرے جاتے ہیں۔ پھر اس کے بعد ان البمز کی … مزید پڑھیں ←

مشرف کا ٹرائل کیوں؟

آپ کے خیال میں سابق صدر اور ریٹائرڈ جرنیل پرویز مشرف کا ٹرائل ہونا چاہئے یا نہیں؟ اور اگر ہونا چاہئے تو کن الزامات پر؟

ہالبروک صاب کی آمد

آج امریکی سلطنت کے پاکستان کے لئے نامزد کردہ وائسرائے جناب عزت ماب رچرڈ ہالبروک صاحب نے ہمارے شہر کراچی کو اپنی آمد سے رونق بخشی۔ ہمارے شہر کے ناظم اعلی جناب مصطفی کمال صاحب کو حضور وائسرائے صاحب کا خاص الخاص قرب حاصل ہے اور جناب ناظم پہلے بھی سلطنت امریکہ کے کئی سنیٹروں … مزید پڑھیں ←

عدلیہ اور انصاف کے گڑے مردے

آجکل ہمارے ملک کے پڑھے لکھے عقل مند، مجھ جیسے کم عقل، کم پڑھے لکھے اور غریب پاکستانیوں کو چاروں طرف سے یہ نوید سنا رہے ہیں کہ ہمارے ملک کی عدلیہ اب آزاد ہوگئی ہے۔ عدلیہ اب مضبوط اور بالغ بھی ہوچکی ہے اور آئندہ وہ کسی آمر یا غاصب کو اقتدار پر قبضہ … مزید پڑھیں ←

اس ہفتے کے جنگ مڈ ویک میگزین میں کراچی کی تاریخ کے حوالے سے ایک دلچسپ مضمون "شہر کی دو سو سالہ تاریخ ملبے سے باہر آرہی ہے” شائع ہوا ہے۔ یہ مضمون کراچی میونسپل کارپوریشن کی تاریخی عمارت میں شہری میونسپل کونسل کی دستاویزات کی برآمدگی اور ان کو محفوظ کئے جانے کی کوششوں … مزید پڑھیں ←

سیلاب اندھیرا اور پانی کی قلت

اٹھارہ جولائی کو ہونے والی طوفانی بارش کے دوران کراچی میں تقریبا پچاس کے قریب لوگ ہلاک ہوگئے۔ سینکڑوں زخمی ہوئے۔ تمام شہر پوری رات تاریکی اور سیلابی پانی میں ڈوبا رہا۔ اس دوران شہری حکومت کی کارکردگی پر لوگوں رد عمل ملا جلا رہا۔ اس طوفانی بارش نے کراچی میں بارشوں کا پینتیس سالہ … مزید پڑھیں ←

میں اس طرح کا آدمی نہیں فراز

اردو شاعری میں فراز کے کلام کی اہمیت اپنی جگہ مگر موصوف پاکستان کے پاپولر کلچر میں بھی حالیہ دنوں میں ایک ممتاز مقام حاصل کرچکے ہیں۔ ان کے تخلص کا مزاحیہ ایس ایم ایس پیغامات میں استعمال ایک مقبول عوامی ٹرینڈ بن گیا ہے۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب فراز کے تخلص کے … مزید پڑھیں ←

ایک طویل عرصے ایک انتہائی موذی مرض سے لڑنے کے بعد میری والدہ کا تیرہ جون کی شام کو انتقال ہوگیا۔ آپ سب سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔ مرحومہ کی عمر پچاس سال تھی، وہ ایک انتہائی صابر و شاکر خاتون تھیں۔ تمام عمر انہوں نے بھلے برے وقتوں کا عزت، وقار اور بہادری … مزید پڑھیں ←

متاثرین سوات کی مدد کریں مگر مدد کو کارآمد بنائیں

سوات کے متاثرین کی مدد کے لئے الخدمت ویلفئر سوسائٹی سے رابطہ کریں: الخدمت ویلفئر سوسائٹی مکان نمبر پانچ سو چار، قائدین کالونی، نزد اسلامیہ کالج۔ کراچی۔ 021 4912568 021 4918297 ان نمبروں پر کال کرکے آپ مقبول عالم، عبدالجبار یا فواد شیروانی سے بات کریں اور مزید معلومات حاصل کریں۔ الخدمت ویلفئر سوسائٹی نقد … مزید پڑھیں ←